امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں اور کیوبا پر دباؤ کے لیے امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے خرچ کرنے پر تنقید کی ہے۔
سینیٹر وان ہولن نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بیرونِ ملک جنگوں اور دباؤ پر رقم خرچ کرنے کے بجائے اسے امریکا کے اندر سرمایہ کاری پر خرچ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کیا جانے والا ’امریکا فرسٹ‘ ایجنڈا کہاں گیا؟
امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈز کو اندرونِ ملک ترجیحات کی جانب منتقل کیا جانا چاہیے۔
کرس وان ہولن نے اپنے بیان کا اختتام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بس بہت ہو گیا۔‘
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں اور کیوبا پر دباؤ کے لیے امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے خرچ کرنے پر تنقید کی ہے۔ سینیٹر وان ہولن نے ایکس پر جاری بیان میں ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments