Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

دشمنوں کو کسی بھی لمحے نشانہ بنا سکتے ہیں: نتن یاہو کی دھمکی

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

دشمنوں کو کسی بھی لمحے نشانہ بنا سکتے ہیں: نتن یاہو کی دھمکی
دشمنوں کو کسی بھی لمحے نشانہ بنا سکتے ہیں: نتن یاہو کی دھمکی — October 20, 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے عہد کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دشمنوں کو کسی بھی لمحے نشانہ بنانے میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب سخت مقابلے کے امکان والی انتخابات میں صرف آٹھ روز باقی ہیں اور وہ ایران کو خبردار بھی کر چکے ہیں۔

نتن یاہو نے پیر کو جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے ایک فوجی اڈے کے کمانڈر سے بات کی، تاہم اڈے کا نام ظاہر نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اسرائیل کی اس صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی لمحے دشمنوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا:میں اپنے دشمنوں سے کہتا ہوں کہ ہمیں آزمانے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ آپ کو اب تک لگنے والی ضربوں سے کہیں زیادہ سخت ضربیں برداشت کرنا پڑیں گی۔

نتن یاہو نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں ایک نئے سکیورٹی نظریے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے یمن اور لبنان سے ایران تک مسلسل جنگ کے نتیجے میں اسرائیل ایک بڑے جوہری خطرے کو ٹالنے اور ایرانی محور کی جانب سے قائم کیے گئے سخت گھیراؤ کو توڑنے میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث اسرائیل کی روایتی قومی سلامتی کی حکمت عملی کے کئی بنیادی اصولوں میں تبدیلی ضروری ہو گئی ہے۔ ان میں دفاع اور خطرات کو محدود رکھنے کے بجائے حملے کو ترجیح دینا بھی شامل ہے۔

نتن یاہو نے ایک بار پھر کہا کہ ان کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنا اور ایرانی نظام کا خاتمہ ہے۔ ان کے مطابق یہ مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، لیکن اسے جلد یا بدیر انجام دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بالواسطہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے بھی کچھ اہداف اور کام ابھی نامکمل ہیں۔

یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں، جب اسرائیل میں رواں ماہ 27 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات متوقع ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا کرنے والے نتن یاہو مزید سخت گیر دائیں بازو کے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے عہد کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دشمنوں کو کسی بھی لمحے نشانہ بنانے میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب سخ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn