Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آئزنکوٹ کا جلد نئی اسرائیلی حکومت تشکیل دینے کا عزم

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

آئزنکوٹ کا جلد نئی اسرائیلی حکومت تشکیل دینے کا عزم
آئزنکوٹ کا جلد نئی اسرائیلی حکومت تشکیل دینے کا عزم — November 21, 2026
گاڈی آئزن کوٹ جنہیں اگلی اسرائیلی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ اتحادی حکومت سازی کے لیے مذاکرات کو طویل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کے وسیع اتحاد کو اس وقت مستقبل کے لائحہ عمل پر اندرونی اختلافات درپیش ہیں۔

سابق فوجی سربراہ کے یہ تبصرے ان کے اپنے ہی کیمپ کے لیے ایک انتباہ کی حیثیت رکھتے ہیں جو اس بات پر منقسم ہے کہ آیا انتہائی قدامت پسند (الٹرا آرتھوڈوکس) جماعتوں یا عرب اکثریتی جماعت سے اتحاد کیا جائے یا پھر نگراں وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کے ہمراہ قومی اتحادی حکومت تشکیل دی جائے۔

جاری مذاکرات کے حوالے سے ایکس پر ایک پیغام میں آئزن کوٹ نے لکھا: "میرا اس عمل کو طول دینے کا ارادہ نہیں ہے۔ جب مناسب وقت آئے گا تو میں پارلیمنٹ کے سامنے منظوری کے لیے ایک نئی حکومت پیش کروں گا، ایک ایسی بہتر حکومت جس کی قیادت میں خود کروں گا۔"

اکتوبر کے انتخابات میں کسی بھی فریق کو واضح اکثریت نہ ملنے کے بعد آئزن کوٹ کے پاس نتن یاہو کو ہٹانے والی حکومت تشکیل دینے کے لیے اگلے ماہ تک کا وقت ہے۔ کوئی بھی اتحاد زبردستی مسلط کرنے کی کوشش سے انکار کرتے ہوئے آئزن کوٹ نے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: "ہم انتہائی خطرناک صورتِ حال سے دوچار ہیں۔ سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔"

نیز کہا: "فوجی ترجیحات سیاسی مفادات سے اور فوجی کارروائیوں کے اوقات سیاسی کیلنڈر سے الجھ گئے ہیں۔"

اسرائیلی اپوزیشن کے ارکان کو خدشہ ہے کہ نتن یاہو مذاکرات ناکام بنانے اور اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ایران کے خلاف کوئی نئی فوجی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔

آئزن کوٹ نے کہا ہے اگر ایک وسیع البنیاد حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں تو وہ پارلیمانی رائے شماری کے لیے ایک اقلیتی قومی ہنگامی حکومت پیش کرنے پر راضی ہوں گے۔

انہوں نے کہا: "پارلیمنٹ کے ہر رکن کو اپنے ضمیر کی آواز سننی اور فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالنے دیں یا اسرائیل اور اس کے شہریوں کو ایک اور انتخابی عمل میں دھکیلنے کے لیے تیار ہیں جبکہ نتن یاہو بطور نگراں وزیرِ اعظم کام کرتے رہیں۔"

آئزن کوٹ عرب اکثریتی جماعتوں رعام اور جوائنٹ لسٹ کے 19 قانون سازوں کی بیرونی حمایت سے ایک اقلیتی حکومت تشکیل دینے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔

تاہم قوم پرست ایویگڈور لیبرمین جو آئزن کوٹ کے بلاک کا حصہ ہیں، بارہا یہ تجویز مسترد کر چکے ہیں۔ اس کے برعکس وہ دو انتہائی مذہبی (الٹرا آرتھوڈوکس) جماعتوں شاس اور یونائیٹڈ توراہ یہودیت (یو ٹی جے) کے ہمراہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ تب سے اس حوالے سے پیچیدہ مذاکرات جاری ہیں۔

دریں اثنا نتن یاہو قومی اتحادی حکومت کے قیام پر زور دے رہے ہیں۔ آئزن کوٹ کے اہم ترین اتحادی اور سابق وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ بھی اسی تجویز کے حامی ہے۔

گاڈی آئزن کوٹ جنہیں اگلی اسرائیلی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ اتحادی حکومت سازی کے لیے مذاکرات کو طویل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کے وسیع اتحاد کو...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn