Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیل نے غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی شہید

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسرائیل نے غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی شہید
اسرائیل نے غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی شہید — November 21, 2026
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیل نے فضائی حملہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امداد تقسیم کرنے والی گاڑی ورلڈ سینٹرل کچن نامی فلاحی تنظیم سے منسلک تھی جس میں کاغذات اور خوراک موجود تھی۔

اسرائیلی فوج نے جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ حملے میں متعدد مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس دعوے کا ثبوت اور تفصیلات جاری نہیں کی۔

اسرائیلی فوج نے اس سوال کا بھی جواب نہیں دیا کہ امداد تقسیم کرنے والی گاڑی کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی شناخت کیلئے ایمیزون سروس استعمال کرنے کا انکشاف

ایک فلسطینی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گاڑی میں خوراک موجود تھی اور اندر موجود کاغذات پر ورلڈ سینٹرل کچن کا لوگو لگا ہوا تھا، یہ گاڑی بچوں میں کھانا اور مشروبات تقسیم کرنے کیلیے رکنے ہی والی تھی کہ اس پر میزائل داغ دیا گیا۔

حملے کے بعد تیار کھانے بکھرے ہوئے تھے جبکہ گاڑی حملے کے متاثرین کے خون سے آلودہ تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے 2024 میں بھی ایک فضائی حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 کارکنوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیل نے اس ہفتے کے آغاز میں غزہ میں ایک مختصر زمینی کارروائی شروع کی اور ایک اسپتال پر حملے میں چھ افراد کو شہید کیا۔

غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیل نے فضائی حملہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn