پٹنہ: بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کے دورے پر ہیں۔ اتوار کو وہ پٹنہ میں منعقدہ مرکز اور ریاست کی مختلف اسکیموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی موجود تھے۔ پروگرام سے خطاب کے دوران نتیش کمار نے کہا کہ ان سے ماضی میں دو بار غلطی ہو چکی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ جملہ امت شاہ کے سامنے دہرایا، جسے سیاسی طور پر اہم مانا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے بہار سے جنگل راج کا خاتمہ کیا ہے اور اب لوگ دیر رات بھی بلا خوف و خطر سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کوسی سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور دعویٰ کیا کہ ریاست میں برق رفتاری سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ نتیش کمار نے اپنی حکومت کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 24 نومبر 2005 کو بہار کے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ اس وقت ریاست میں حالات ابتر تھے، لوگ شام ہوتے ہی گھروں میں قید ہو جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے صرف مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کیا اور عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں نمایاں اصلاحات کی ہیں، جس سے عام شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئی ہیں۔
Source: social media
دہلی فسادات: عدالت نے بی جے پی کے وزیر کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا
بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دینے کی شوہر کی درخواست مسترد
شیئر مارکیٹ میں تباہی کا منظر، سنسیکس پہنچا 1400 پوائنٹس نیچے، نفٹی بھی ہوا بے دم
وقف ترمیمی بل کل پارلیمنٹ میں پیش ہوگا، بحث کے لئے محض8 گھنٹے مقرر
اجمیر: بیاور واقع فیکٹری میں گیس رساؤ، مالک سمیت 3 افراد کی موت، 53 لوگ بیمار
وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی ٹی ڈی پی، چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی نے واضح کردیا اپنا موقف
رانا سانگا تنازعہ: راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے رام جی لال سمن کی سیکورٹی پر کیا اظہارِ فکر
الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کا فیصلہ
یوپی پولیس میں دوسرا مقام، عبداللہ علی نے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا
الیکشن کمیشن بوتھ وار ووٹنگ ڈیٹا کو ظاہر کرنے کی درخواست پر غور کرے: سپریم کورٹ