National

’چھاوا‘ فلم نے اورنگ زیب کے خلاف لوگوں کو مشتعل کر دیا… ناگپور تشدد سے متعلق وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے کیا بڑا دعویٰ

’چھاوا‘ فلم نے اورنگ زیب کے خلاف لوگوں کو مشتعل کر دیا… ناگپور تشدد سے متعلق وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے کیا بڑا دعویٰ

مہاراشٹرکے ناگپورمیں پیرکی دیررات ہوئے تشدد کے بعد وہاں بھاری پولیس فورس تعینات ہے۔ حادثہ کے بعد اب اس پورے تشدد پرسیاست بھی شروع ہو چکی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ہو یا پھرشیوسینا یوبی ٹی۔ سبھی اپوزیشن پارٹیاں حکومت پرسوال اٹھاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس پورے معاملے پراب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کا اسمبلی میں بیان سامنے آیا ہے۔ ناگپورتشدد پراسمبلی میں بولتے ہوئے مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ وشو ہندو پریشد اوربجرنگ دل نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ افواہ پھیلی کی ایک مذہبی کتاب (مقدس قرآن مجید) کے اوراق کونذرآتش کردیا گیا ہے۔ یہ ایک منصوبہ بند حملہ لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھاوا فلم نے اورنگ زیب کے خلاف لوگوں کومشتعل کردیا ہے، پھربھی سبھی کو مہاراشٹرمیں امن وامان برقراررکھنی چاہئے۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے بتایا کہ اس حادثہ کے بعد 11 پولیس اسٹیشنوں کے حساس علاقوں میں کرفیونافذ کیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تشدد والی جگہ سے ایک ٹرالی بھرکرپتھراورکچھ اسلحے ملے ہیں۔ مخصوص گھروں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ انہیں جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس پرحملہ کرنے والوں کوکسی طرح سے چھوڑا نہیں جائے گا۔ چاہے وہ کسی بھی کونے میں چھپے ہوں۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا کہ کسی کوبھی لاء اینڈ آرڈراپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس پرحملے برداشت نہیں کئے جائیں گے، سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پرتشدد حادثہ اورفساد منصوبہ بند معلوم ہوتے ہیں۔ چھاوا فلم نے اورنگ زیب کے خلاف لوگوں کے غصے کو مشتعل کردیا ہے، پھربھی سبھی کومہاراشٹرمیں امن وامان برقراررکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں پرسخت کارروائی کی جائے گی۔ دولوگ آئی سی یومیں ہیں۔ چن چن کرگھروں اوردوکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پورا حادثہ منصوبہ بند سازش: ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ناگپورتشدد سے متعلق کہا، کل ناگپورمیں جوحادثہ ہوا، وہ بدقسمتی والا ہے۔ جوآگ زنی ہوئی، جس میں 4-2 ہزارلوگ جمع ہوئے اورکئی گھروں کو نشانہ بنایا، پتھراؤکیا، آگ زنی کی۔ مومن پورہ میں جہاں 150-100 گاڑیاں کھڑی رہتی تھیں، وہاں ایک بھی گاڑی کل نہیں تھی۔ پولیس جانچ کررہی ہے کہ کہیں یہ پہلے سے سوچی سمجھی سازش تونہیں ہے۔ لوگوں پرحملہ کیا گیا، پولیس کی گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے اس ریاست میں مغل حکمراں اورنگ زیب کی تعریف کیوں کی جارہی ہے؟ اس کی شروعات کس نے کی اورکس مقصد سے کی؟ حکومت اس کی جڑتک پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی نے ایک باراورنگ زیب کا موازنہ چھترپتی شیواجی مہاراج جیسے اچھے ایڈمنسٹریٹرسے کیا تھا۔ تب بھی میں نے ابوعاصم اعظمی کویہ بات سمجھائی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments