جگدل پور، 2 اپریل :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر پہنچنے سے عین قبل ماؤنوازوں نے جنگ بندی اور امن مذاکرات کی اپیل کی ہے، جبکہ حکومت نے بھی واضح کیا ہے کہ ریاستی حکومت کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے تیار ہے، جس کا مطلب ہے کہ ریاستی حکومت کسی بھی غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہے۔ سک؛ورٹی فورسز کو حاوی ہوتے دیکھ کر نکسل تنظیم سی پی آئی (ماؤنواز) کی مرکزی کمیٹی نے مرکزی حکومت سے 'آپریشن کگار' کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ یہ خط نکسلیوں نے تلگو زبان میں جاری کیا ہے۔ دوسری جانب مسٹر امت شاہ 4 اور 5 اپریل کو دو روزہ دورے پر چھتیس گڑھ میں ہوں گے۔ اس سے ٹھیک پہلے، ماؤنواز یہ خط امن مذاکرات کے لیے لکھ چکے ہیں۔ یہ خط سی پی آئی کی مرکزی کمیٹی کے ترجمان ابھے نے جاری کیا ہے۔ نکسلیوں کے خط پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت کسی بھی قسم کی بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے بشرطیکہ کوئی شرط منسلک نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر نکسل وادی واقعی مین اسٹریم میں واپس آنا چاہتے ہیں اور بات چیت کے لئے تیار ہیں تو انہیں عوامی سطح پر اپنے نمائندوں اور بات چیت کی شرائط کو واضح کرنا ہوگا۔ مسٹر وجے شرما نے کہا کہ بات چیت کا فارمیٹ آئی ایس آئی ایس جیسے کسی بھی بنیاد پرست نظریہ کے خطوط پر نہیں ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے ہندوستانی آئین کی صداقت کو ماننا پڑے گا۔ اگر ہم آئین کے خلاف ہیں اور متوازی نظام مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دریں اثناء، ریاستی کانگریس کے صدر دیپک بیج نے حکومت سے امن مذاکرات سے متعلق نکسلیوں کے خط پر غور کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا، "اگر نکسلیوں کی طرف سے امن بات چیت کے لیے کوئی ٹھوس فیصلہ آیا ہے، تو اس پر غور کیا جانا چاہیے۔ وہ کن شرائط پر امن مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات کا مقصد کیا ہے، بستر میں امن کے لیے اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے، حکومت اس بارے میں کیا سوچتی ہے، حکومت کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے، کیا ایسا نہیں ہے کہ حکومت اپنی واہ واہی بٹورنے کے لیے پروپیگنڈہ کر رہی ہے؟"
Source: uni news
غیر دستوری اور غیر آئینی وقف بل کو مکمل طور پرمسترد کیا جائے : ندیم الحق
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
کیا وقف بل کی حمایت کرنے سے نتیش کو 50 سیٹوں پر نقصان ہوگا؟
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
'میں اس بل کو گاندھی جی کی طرح پھاڑتا ہوں' اسد الدین اویسی لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر ناراض
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس، حمایت میں 288 اور خلاف میں 232 ووٹ پڑے
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے اتحادیوں کی زبردست حمایت،کسی سے سیکولرازم کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے: جے ڈی یو
وقف ترمیمی بل کے خلاف سڑک پر اترے گا مسلم پرسنل لاء بورڈ، احتجاج کو ملک بچانے کی لڑائی قرار دیا
کیا راجیہ سبھا میں پھنس سکتا ہے وقف ترمیمی بل ؟ جانئے راجیہ سبھا کا نمبر گیم