پٹنہ: وقف ترمیمی بل 2025 لوک سبھا میں پیش کر دیا گیا ہے۔ جے ڈی یو نے کھل کر بل کی حمایت کی۔ مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سینئر لیڈر للن سنگھ نے پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا کہ ہم اس کی مکمل حمایت میں ہیں۔ نتیش کمار گذشتہ 20 برسوں کے دوران زیادہ تر وقت بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت چلاتے رہے ہیں اور اب مرکز کی این ڈی اے حکومت میں بھی شامل ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے کئی متنازع ایشوز پر بیچ کا موقف اختیار کرنے کی کوشش کی جیسے کہ دفعہ 370، تین طلاق اور رام مندر کی انہوں نے نہ تو کھل کر حمایت کی اور نہ ہی کھل کر مخالفت کی۔ لیکن موجودہ صورت حال میں ان کا یہ کھیل کہیں نقصان دہ نہ ثابت ہو جائے۔ سیاسی امور کے ماہر ارون پانڈے کا کہنا ہے کہ ''بہار کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نتیش کمار پر اعتماد کرتی رہی ہے لیکن وقف ترمیمی بل ایک ایسا جذباتی مسئلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے نتیش کمار کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، جب کہ آر جے ڈی، کانگریس اور پرشانت کشور کی پارٹی جن سوراج موجودہ صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گی۔'' ایک دیگر سیاسی ماہر سنیل پانڈے کا بھی کہنا ہے کہ نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ رہنے کے باوجود ہمیشہ خود کو الگ ظاہر کیا ہے۔ لیکن وقف ترمیمی بل پر جے ڈی یو کے موقف سے مسلمانوں میں ناراضگی پھیل گئی ہے۔ بہار میں 50 اسمبلی سیٹیں ایسی ہیں جن پر مسلم ووٹر فیصلہ کن ہیں۔ ایسے میں وقف ترمیمی بل نتیش کمار کی مشکلیں بڑھا سکتا ہے۔ بہار میں 50 سیٹوں پر مسلم ووٹر فیصلہ کن آئیے سب سے پہلے آپ کو بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں میں سے ان 50 سیٹوں کے بارے میں بتاتے ہیں، جہاں مسلم آبادی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سیمانچل کی بات کریں تو وہاں کشن گنج میں ٹھاکر گنج، بہادر گنج، کوچہ دھامن، کشن گنج، بنمانکھی اور بیسی سیٹ پر مسلم ووٹر فیصلہ کن حالت میں ہیں۔ کٹیہار میں بلرام پور، پران پور، منیہری، براری اور کدووا حلقے میں بھی مسلمان بڑی تعداد میں ہیں۔ اس کے علاوہ نرپت گنج، ارریہ کی رانی گنج، پورنیہ کی قصبہ، دھمدھا، کودھا سیٹوں پر بھی مسلمان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ مسلمانوں کا اثر صرف سیمانچل میں ہے۔ اگر ہم متھیلا کی بات کریں تو مسلم ووٹ وصفی، مدھوبنی میں جالے، دربھنگہ میں دربھنگہ دیہی، دربھنگہ اربن، موحدی نگر، سمستی پور سٹی اور سمستی پور میں اجیار پور کی اسمبلی سیٹوں پر بھی فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ متھیلا اور سیمانچل کے علاوہ جن اضلاع میں مسلمان جیت یا ہار کا فیصلہ کرتے ہیں ان میں نرکتیا گنج، مشرقی چمپارن میں ڈھاکہ، سیوان، سیوان میں رگھوناتھ پور، بھاگلپور، ناتھ نگر، کہلگاؤں اور بھاگلپور کی پیرپینتی سیٹیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امام گنج، اورنگ آباد کے رفیع گنج، گیا میں شیرگھاٹی، وزیر گنج، بیلہ، نیز گیا میں صاحب پور کمال، بیگوسرائے میں تیگھرا، تارا پور، جمال پور اور مونگیر میں مونگیر ٹاؤن، اسلام پور، ہلسا، بہار شریف اور راجگیر میں مسلمان ہار جیت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ پٹنہ کی نالندہ، پٹوا شریف، پٹنہ شریف، پٹن پور میں بھی مسلم ووٹروں کی تعداد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
Source: social media
لندن سے ممبئی جانیوالے 250 سے زائد مسافر ترکی میں پھنس گئے
شفافیت اور جوابدہی کا بول بالا ہوگا:وقف بل منظور ہونے پر پی ایم مودی کا بیان
وقف بل منظور ہوتے ہی ایکشن میں سی ایم یوگی،ایک لاکھ سے زائد جائیدادوں پر کارروائی کا دیا حکم
نتیش کمار کو جھٹکے پر جھٹکا،اب تک 6 لیڈران نے پارٹی سے دیا استعفیٰ، غلام رسول بلیاوی بھی قطار میں
شادی کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب میں شوہر کا انتقال
وقف ترمیمی بل :شرد پوار نے سب کو الجھا دیا,راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے، دو ممبران پارلیمنٹ بھی نہیں آئے
لندن سے ممبئی جانیوالے 250 سے زائد مسافر ترکی میں پھنس گئے
وقف بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں۔ کانگریس جلد ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی
وقف ترمیمی بل :شرد پوار نے سب کو الجھا دیا,راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے، دو ممبران پارلیمنٹ بھی نہیں آئے
مایاوتی نے کہا- ہم وقف ترمیمی بل سے متفق نہیں، غلط استعمال ہوا تو مسلمانوں کی حمایت کریں گے
اتر پردیش: شاہجہاں پور میں ’لاٹ صاحب کے جلوس‘ پر پولیس لاٹھی چارج، اناؤ میں پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی
ضلع اسپتال کے احاطے میں نومولود بچے کی لاش برآمد
جھارکھنڈ: گریڈیہہ میں ہولی جلوس کے دوران جھڑپ، دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، کئی زخمی
مرادآباد: ہولی پر گلے لگانے سے انکار پر بی جے پی لیڈر کے دوست کو گولی مار دی، ویڈیو وائرل