National

تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا

تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا

حیدرآباد13مارچ(:تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر نے بیوی کو محض گوشت نہ پکانے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے بورگو چیٹو تانڈہ علاقہ میں رہنے والے کلاؤتی اور بالوکھیتی باڑی کر کے اپنی زندگی گزار رہے تھے۔ پولیس کے مطابق، ان کے دو بچے بھی ہیں۔ بالو نے محض مٹن نہ پکانے کے بہانے اپنی بیوی کلاؤتی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔مقتولہ کی ماں لکشمی نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کے داماد نے اس کی بیٹی کو بے رحمی سے مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments