National

تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی

تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی

چنئی، 13 مارچ :تمل ناڈو کے چنئی شہر کے تھرومنگلم علاقے میں بدھ کی دیر رات قرض میں ڈوبے ہوئے ایک خاندان کے چار افراد نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں کو کچھ غلط ہونے کا شبہ ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا اور گھر کے چاروں افراد کو چھت سے لٹکا ہوا پایا۔ مرنے والوں کی شناخت ڈاکٹر بالامورگن، ان کی وکیل بیوی اور ان کے دو بیٹوں کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے، پولیس نے کہا کہ ڈاکٹر نے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا اور وہ اسے ادا کرنے سے قاصر تھا، جس کی وجہ سے اسے اور اس کے خاندان کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کلپاک گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔ تھرومنگلم پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments