National

مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی

مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی

ممبئی: حال ہی میں مغل حکمران اورنگزیب کی تعریف کرکے تنازعہ میں آنے والے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو اعظمی نے ہولی اور رمضان کی جمعہ کی نماز ایک ہی دن ہونے کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعہ پر کہا کہ وہ ہر حال میں جمعہ کی نماز پڑھیں گے۔ ابو اعظمی نے مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے اپیل کی کہ جب وہ نماز پڑھنے جائیں اور کچھ ہو تا ہے تو کوئی جواب نہ دیں۔ انہوں نے کہا، نماز پڑھئے اور گھر جائیے کیونکہ حکومت بھی ان کی ہے اور پولیس بھی، قانون نام کی کوئی چیز اب بچی نہیں ہے، میرے ساتھ کیا ہوا سبھی نے دیکھا ہے۔ ابو اعظمی نے کہا، ’’مر بھی جائیں، لیکن جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے۔‘‘ اورنگزیب پر اپنے بیان کے بعد مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کیے جانے پر ایس پی لیڈر نے کہا، ’’دیکھو، بات یہ ہے کہ کسی نے مجھ سے اچانک سوال کیا اور میں نے صرف اس کا جواب دیا، یہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا اور نہ ہی میں نے کوئی پریس کانفرنس کی تھی۔ لیکن اس معاملہ کو اتنا طول دیا گیا کہ مجھے مہاراشٹرا اسمبلی سے معطل کر دیا گیا، اور ڈپٹی چیف منسٹر مجھے غدار کہہ رہے ہیں۔ میرے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ مجھے پورے سیزن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اسپیکر کو کوئی بھی کارروائی کرنے کا پورا اختیار ہے۔ میں نے اپنے خلاف غلط طور پر درج ایف آئی آر کے لیے پیشگی ضمانت کی درخواست دی تھی، جو منظور کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ایوان چاہتا تھا کہ مجھے معطل کیا جائے اور ایسا ہو گیا۔ اگر ایوان چاہتا ہے کہ مجھے ہمیشہ کے لیے معطل کر دیا جائے تو ایسا بھی کیا جائے گا۔ یہ ان کی حکومت ہے، وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔‘‘ مہاراشٹر اسمبلی سے اپنی معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ابو اعظمی نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ان کے ساتھ کس طرح سے نا انصافی ہو رہی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ابو اعظمی نے کہا کہ ملک میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے۔ مسلمانوں کی توہین ہو رہی ہے۔ ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ مسلمانوں نے اس ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں نے ملک کو لوٹا۔ میرا ماننا ہے کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں مسلمانوں کو تکلیف دی جا رہی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments