National

ارریہ: گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں پولیس اہلکار کی موت

ارریہ: گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں پولیس اہلکار کی موت

ارریہ، 13 مارچ :بہار میں ارریہ ضلع کے فلکاہا تھانہ علاقے میں گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔ فوربس گنج کے سب ڈویژنل پولیس افسر مکیش کمار نے جمعرات کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر، فلکاہا تھانے کی پولیس آج صبح لکشمی پور گاؤں میں گانجہ اسمگلر انمول یادو کو گرفتار کرنے کے لیےگئی تھی۔ اس دوران گاؤں والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ سب ڈویژنل پولیس افسر نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران فلکاہا تھانہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجیو کمار ملا (50) گر کر زخمی ہو گیا۔ زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments