National

ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ

ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ

حیدرآباد13مارچ(:تلنگانہ کی ایس ایل بی سی سرنگ میں پھنسے 8مزدوروں کو بچانے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن آج 20 ویں دن میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے 11 ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوششیں کر رہی ہیں، تاہم مشکلات کے باعث خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔ ریسکیو ٹیمیں اب تک سرنگ کے اندر 13.50 کلومیٹر تک پہنچ چکی ہیں لیکن مزید آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس چیلنج کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے جدید ترین انوی' روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دو روبوٹس جلد ہی جائے حادثہ پر پہنچنے والے ہیں تاکہ تلاش کے عمل میں مدد فراہم کی جا سکے۔یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ڈی ون اور ڈی ٹوعلاقوں کے قریب کھدائی میں مشکلات درپیش آئیں، جو کہ جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ روایتی ریسکیو ٹیموں کے لیے ان جگہوں تک پہنچنا ممکن نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے روبوٹک مدد کی ضرورت محسوس کی گئی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments