اترپردیش کے سنبھل واقع شاہی جامع مسجد کی پینٹنگ (رنگ وروغن) کی الہ آباد ہائی کورٹ نے اجازت دے دی اوراے ایس آئی کوسخت پھٹکارلگاتے ہوئے جلد ازجلد پینٹنگ کے کام کومکمل کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت کے حکم کے بعد آج (13 مارچ) کو اے ایس آئی کی دورکنی ٹیم جائزہ لینے پہنچی۔ اے ایس آئی کی ٹیم نے مسجد کمیٹی کے ساتھ دیواروں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مسجد کمیٹی کے اراکین بھی اے ایس آئی کے ساتھ موجود رہے۔ مسجد میں فیتے سے لمبائی اور چوڑائی کی پیمائش کی گئی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکومت کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ وہیں، دوسری جانب ہولی کے مد نظربڑی تعداد میں پولیس فورس کی تعینات کی گئی ہے۔ آرآرایف اور پی اے سی کی کئی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی سے لے کرسی اواور تھانہ چوکی سطح پر سیکورٹی کے نظام کو چاق وچوبند کیا گیا ہے۔ دراصل، 25 فروری کو جامع مسجد کمیٹی کے وکیل ظاہراصغر نے مسجد کے رنگ وروغن (پینٹنگ) کے لئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے کہا تھا کہ ہم لوگ ہرسال ماہ رمضان سے قبل مسجد کی پینٹنگ کراتے ہیں، لیکن اس بارانتظامیہ اجازت نہیں دے رہی ہے۔ وہیں ہندو فریق نے رنگ وروغن کرائے جانے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پینٹنگ سے مندر کے ثبوت مٹائے جاسکتے ہیں، اس لئے اجازت نہ دی جائے۔ بہرحال عدالت نے اپنے حتمی فیصلے میں مسجد کے باہری حصے کی پینٹنگ کی اجازت دے دی۔ وہیں اے ایس آئی نے بھی پینٹنگ کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔ اس طرح سے ہندو فریق اوراے ایس آئی دونوں کو بڑا جھٹکا لگا۔ سنبھل کے ایس پی کے کے بشنوئی اورسی اوانوج چودھری کی قیادت میں پولیس نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سامنے سے شروع ہوکرمین مارکیٹ اور دیگرحساس علاقوں میں پیدل مارچ کیا۔ اس دوران کئی تھانوں کی پولیس فورس کے ساتھ ساتھ آر اے ایف اورپی اے سی کی ٹیمیں شامل رہیں۔ وہیں دوسری جانب کسی بھی طرح کی کوئی بدامنی نہ ہو، اس کے لئے ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس سوشل میڈیا پربھی پوری توجہ دے رہی ہے تاکہ کسی بھی طرح سے کوئی شرپسند عناصراپنے مقصد میں کامیاب نہ ہونے پائے۔
Source: Social Media
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
روپے کے نشان کو تبدیل کرنااسٹالن کا 'فضول فیصلہ' ، ناکامی چھپانے کی چال: انامالائی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی