ہندستانی خلائی ایجنسی اِسرو نے ایک بار پھر ملک کو خوشخبری سنائی ہے۔ اِسرو نے اسپیڈیکس سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ ’اَن ڈاک‘ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چندریان-4 کے لیے راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔ یہ جانکاری 13 مارچ کو اِسرو کے ذریعہ دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ خلاء میں سیٹلائٹس کو ایک ساتھ جوڑنے کے عمل کو ڈاکنگ اور الگ کرنے کے عمل کو انڈاکنگ کہتے ہیں۔ ہندستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) نے اس سلسلے میں 13 مارچ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے ’اسپیڈیکس‘ سیٹلائٹس کو ’ڈی ڈاک‘ یعنی الگ کرنے کا عمل انجام دے دیا ہے۔ اس سے چاند کی دریافتوں، خلاء میں انسانی پروازوں اور اپنا خود کا خلائی اسٹیشن بنانے جیسے مستقبل کے مشنوں کے لیے راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اسپیڈیکس مشن گزشتہ سال 30 دسمبر کو شروع کیا گیا تھا، جب اِسرو نے خلاء میں ڈاکنگ کے تجربہ کا مظاہرہ کرنے کے لیے دو سیٹلائٹس ایس ڈی ایکس 01 اور ایس ڈی ایکس 02 کو مدار میں نصب کی اتھا۔ اسپیس ڈاکنگ خلا میں دو سیٹلائٹس کو جوڑنے کے عمل کو کہتے ہیں۔ کئی کوششوں کے بعد خلائی ایجنسی نے 16 جنوری کو دونوں سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ ’ڈاک‘ کیا تھا۔ بہرحال، تازہ کامیابی کے لیے وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضی سائنس جتیندر سنگھ نے اسرو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اِسرو ٹیم کو مبارکباد۔ یہ ہر ہندستانی کے لیے خوشی کی بات ہے۔ اسپیڈیکس سیٹلائٹس نے حیرت انگیز ڈی-ڈاکنگ کو پورا کر لیا ہے۔ اس سے ہندوستانی خلائی اسٹیشن، چندریان-4 اور گگن یان سمیت مستقبل کے دیرینہ مشنوں میں کافی مدد ملے گی۔‘‘
Source: Social Media
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
روپے کے نشان کو تبدیل کرنااسٹالن کا 'فضول فیصلہ' ، ناکامی چھپانے کی چال: انامالائی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی