National

پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت ماریشس میں ہیں اور آج دوسرے دن انھوں نے ماریشس کے 57ویں نیشنل ڈے تقریب میں شرکت کی۔ یہاں وہ بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے۔ اس دوران پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز ’دی گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین‘ سے نوازا گیا۔ کسی ملک کی طرف سے پی ایم مودی کو دیا گیا یہ 21واں بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔ ماریشس کے صدر دھرم گوکھل نے پی ایم مودی کو اس اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا۔ خاص بات یہ ہے کہ پی ایم مودی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ گزشتہ کل یعنی 11 مارچ کو ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام نے پی ایم مودی کو ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا، اور آج باضابطہ انھیں اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ اس اعزاز کو حاصل کرنے کے بعد پی ایم مودی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گراینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین سے نوازے جانے پر فخر کا احساس کر رہا ہوں، اور وہ بھی ماریشس کے نیشنل ڈے پر۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ماریشس 12 مارچ 1968 کو برطانوی حکومت سے آزاد ہوا تھا۔ کامن ویلتھ کے تحت یہ 1992 میں جمہوریت بنا۔ اس دن کو ماریشس نیشنل ڈے کی شکل میں مناتا ہے۔ آج کی اس تقریب میں ہندوستانی فوج کی ایک ٹکڑی، بحریہ کا ایک وارشپ اور فضائیہ کی آکاش گنگا اسکائی ڈائیونگ ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ جب پی ایم مودی نیشنل ڈے تقریب میں شامل ہونے کے لیے پہنچے تو انھیں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments