National

یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب

یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب

ممبئی کی رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمعیۃ علماء کے سکریٹری مولانا خلیل الرحمان نے یوپی کے وزیر مملکت رگھوراج سنگھ کے بیان پر سخت پلٹ وار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ گندی’نالی کے کیڑے’ ہیں۔ یہ لوگ معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔مولانا خلیل الرحمان ہولی پر نماز جمعہ کے حوالے سے جاری بیانات پر رگھوراج سنگھ کے بیان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ “ان لوگوں کے دماغ میں زہر ہے، یہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو گندی نالی کا کیڑا کہیے جو ایسے بیانات دے رہے ہیں، چاہے وہ وزیر ہوں یا کچھ اور، یہ وہ لوگ ہیں جو سماج میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ہولی کا تہوار 14 مارچ کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔ اس وقت رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور 14 مارچ بروز جمعہ ہے۔ رمضان المبارک میں نماز جمعہ کی اپنی اہمیت ہے۔اس لئے کئی مقامات پر ماحول کے خراب ہونے کا خدشہ ہے اور بی جے پی کے کئی لیڈران نے ایسے ایسے بیانات دیے ہیں جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments