National

مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک

مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک بےقابو گیس ٹینکر نے دو گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرین کی مدد سے کچلی ہوئی کاروں سے لاشیں باہر نکالیں اور انھیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ یہ حادثہ رات میں 11 بجے کے قریب بدناور-اجین روڈ پر بامن سوتا گاؤں کے نزدیک اس وقت ہو جب ایک تیز رفتار گیس ٹینکر نے ایک کار اور ایک پک اپ ٹرک میں ٹکر ماری۔ یہ ٹکر اتنی تیز تھی کہ کار اور پک اپ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ حادثے کے بعد گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کرین کی مدد لی گئی۔ اس حادثے میں 7 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں رتلام منتقل کر دیا تھا۔ الگ الگ جگہوں سے تھا مرنے والوں کا تعلق جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ اس وقت اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آ گیا۔ اب تک ہوئی شناخت کے مطابق مرنے والوں کا تعلق مندسور، رتلام اور جودھ پور سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد بدناور پولیس نے راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری اور ٹینکر ڈرائیور کی لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے سڑک پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی، تاہم پولیس نے جلد ہی کرین کی مدد سے گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کر دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments