نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے کہا ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرے گا اور لوگوں کے حقوق کو خطرے میں ڈالنے والے اس سیاہ قانون کے خلاف لڑائی کو سڑکوں تک لے جائے گا۔ وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں مجوزہ قانون کی تنقید کرتے ہوئے بورڈ کے رکن محمد ادیب نے کہا کہ یہ مسلم طبقہ کی جائیداد کو ضبط کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ انہوں نے (مرکزی حکومت) اسے اس سوچ سے شروع کیا ہے کہ وہ ہماری جائیداد چھین سکتے ہیں۔ کیا اسے قبول کیا جا سکتا ہے؟ یہ مت سوچیئے کہ ہم ہار گئے ہیں۔ محمد ادیب نے کہا کہ یہ تو شروعات ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں غور و فکر کے دوران بل کی مخالفت کی گئی۔ یہ ملک کو بچانے کی لڑائی ہے کیونکہ مجوزہ قانون ہندوستان کے تانے بانے کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ اس موقع پر اے آئی ایم پی ایل بی کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کو پیش کرنے سے پہلے اہم معاملوں پر غور نہیں کیا گیا۔ ایک معاملے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 3سی2 میں ڈی ایم کی جگہ فیصلہ لینے کا حق نامزد افسر کو دے دیا گیا ہے۔ اس سے معاملہ اور زیادہ بگڑ گیا ہے، اب یہ مسئلہ زیادہ پیچیدہ بن جائے گا۔
Source: social media
لندن سے ممبئی جانیوالے 250 سے زائد مسافر ترکی میں پھنس گئے
شفافیت اور جوابدہی کا بول بالا ہوگا:وقف بل منظور ہونے پر پی ایم مودی کا بیان
وقف بل منظور ہوتے ہی ایکشن میں سی ایم یوگی،ایک لاکھ سے زائد جائیدادوں پر کارروائی کا دیا حکم
نتیش کمار کو جھٹکے پر جھٹکا،اب تک 6 لیڈران نے پارٹی سے دیا استعفیٰ، غلام رسول بلیاوی بھی قطار میں
شادی کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب میں شوہر کا انتقال
وقف ترمیمی بل :شرد پوار نے سب کو الجھا دیا,راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے، دو ممبران پارلیمنٹ بھی نہیں آئے
لندن سے ممبئی جانیوالے 250 سے زائد مسافر ترکی میں پھنس گئے
وقف بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں۔ کانگریس جلد ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی
وقف ترمیمی بل :شرد پوار نے سب کو الجھا دیا,راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے، دو ممبران پارلیمنٹ بھی نہیں آئے
مایاوتی نے کہا- ہم وقف ترمیمی بل سے متفق نہیں، غلط استعمال ہوا تو مسلمانوں کی حمایت کریں گے
اتر پردیش: شاہجہاں پور میں ’لاٹ صاحب کے جلوس‘ پر پولیس لاٹھی چارج، اناؤ میں پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی
ضلع اسپتال کے احاطے میں نومولود بچے کی لاش برآمد
جھارکھنڈ: گریڈیہہ میں ہولی جلوس کے دوران جھڑپ، دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، کئی زخمی
مرادآباد: ہولی پر گلے لگانے سے انکار پر بی جے پی لیڈر کے دوست کو گولی مار دی، ویڈیو وائرل