National

نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی

نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی

پٹنہ، 2 اپریل : بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وقف ترمیمی بل پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ کھڑے ہو کر واضح کر دیا ہے کہ ان کی پالیسیاں اقتدار اور اپنے مفاد کے لیے ہیں اور وہ کسی حد تک بی جے پی کے ساتھ جا سکتے ہیں۔ مسٹر احمد نے بدھ کو کہا کہ نتیش خود کہتے تھے کہ مٹی میں مل جاؤں گالیکن بی جے پی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔ آج وہ بی جے پی کے ساتھ کھڑے بھی ہیں اور اس کی پالیسیوں کی حمایت بھی کررہے ہیں۔ وہیں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے سامنے سے کھڑے ہوکر فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف مضبوط عزم کے ساتھ ان کی پالیسیوں کی مخالفت کی اور ملک میں گنگا جمنی ثقافت بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا اور بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہو کر ان کی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا کہ جو لوگ سیکولرہوتے ہیں وہ کردارسے میں بھی سیکولر ہوتے ہیں اور جو لوگ اقتدار یا خود غرضی کے لیے کسی بھی حد تک سمجھوتہ کرتے ہیں وہ سیکولر ہو ہی نہیں سکتا ہے۔ اس طرح کی موقع پرستی نے سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اب بی جے پی کے نظریات کے ساتھ کھڑی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments