National

ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے

ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے

ممبئی ، 2 اپریل : شیوسینا کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ادھو ٹھاکرے دھڑے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران مسلم ووٹوں کی سیاست کرنے والوں کے چہرے آج وقف بورڈ کے معاملے میں بے نقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے اور وقف بورڈ بل پر اس کا دوہرا کردار سامنے آ چکا ہے۔ وہ ریاستی حکومت کے 100 روزہ جائزہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایکنتھ شندے نے کہا کہ جب خود غرض سیاست میں ملوث لوگ یہ کہتے ہیں کہ وقف بورڈ بل کا ہندوتوا سے کوئی تعلق نہیں تو اس سے ان کے کردار پر شکوک پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں یا راہل گاندھی کے اشارے پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیوسینا نے وقف بورڈ ترمیمی بل پر اپنا مؤقف بہت پہلے ہی صاف کر دیا تھا اور وہ ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرے گی۔ شندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شیوسینا ہندو ہردیہ سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے اور دھرم ویر آنند دیگے کے نظریات کے ساتھ آگے بڑھے گی اور اقتدار کے لیے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ شندے نے کہا کہ وقف بورڈ کی جائیداد کو مٹھی بھر افراد کے ہاتھ میں رکھنے کے بجائے غریب مسلمانوں کے لیے اسکول اور اسپتال بنائے جائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بل مسلم کمیونٹی کے مفاد میں ہے اور اس کے ذریعے مسلم معاشرے کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، اس لیے اس بل کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments