National

وقف (ترمیمی) بل مسلمانوں کو کمزور کرنے کی  سازش: محبوبہ مفتی کا الزام

وقف (ترمیمی) بل مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش: محبوبہ مفتی کا الزام

سری نگر، 2 اپریل : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ وقف (ترمیمی) بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کی ایک سازش ہے۔انہوں نے کہا: 'ملک کو بی جے پی کے ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ آئین کے مطابق چلنا چاہئے'۔موصوفہ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقف (ترمیمی) بل مسلمانوں کو بے اختیار اور کمزور کرنے کی ایک سازش ہے ہمیں بی جے پی سے کوئی امید نہیں ہے لیکن ہمارے جو ہندو بھائی ہیں ان کو سامنے آنا چاہئے'۔ ان کا کہنا تھا: 'یہ گاندھی جی کا ملک ہے یہ آئین کے مطابق چلنا چاہئے بی جے پی کے ایجنڈے کے تحت نہیں چلنا چاہئے'۔ محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر ملک کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا: 'بی جے پی ملک کو توڑنا چاہتی ہے، ملک میں آخر ان حکومت بھی نہیں رہے گی لہذا لوگوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور اس بل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے'۔ انہوں نے کہا: 'ہندوستان کو اندرونی تقسیم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسا کہ میانمار میں دیکھا گیا تھا'۔ان کا کہنا ہے: 'جو وقف کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے میں سمجھتی ہوں کہ سب کو آگے آنا چاہئے'۔قابل ذکر ہے کہ اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں وقف(ترمیمی) بل پیش کیا۔ مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیمیں وقف (ترمیمی) بل کی مخالف ہیں جبکہ بی جے پی کا موقف ہے کہ اس بل کا مقصد وقف املاک کے بہتر انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments