National

’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ

’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ

لوک سبھا میں بدھ (2 اپریل) کو وقف ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے یہ بل پیش کیا۔ اس دوران اپوزیشن نے بل کی مخالفت میں جم کر ہنگامہ کیا۔ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کیے جانے کے بعد اس پر بحث شروع ہو گئی ہے اور سبھی پارٹیوں کے لیڈران اپنا نظریہ پیش کر رہے ہیں۔ دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے رکن پارلیمنٹ اے راجہ نے لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے اس بل کی مخالفت کی اور حکمراں جماعت بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں ہے، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے۔‘‘ وقف ترمیمی بل پر بحث کے دوران بولتے ہوئے اے راجہ نے کہا کہ ’’ستم ظریفی یہ ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ایک ایسی پارٹی کرنے جا رہی ہے جس کا پارلیمنٹ میں ایک بھی مسلم رکن نہیں ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آج ہندوستانی پارلیمنٹ کے لیے ایک قابل ذکر دن ہے۔ پارلیمنٹ ہماری قسمت کا فیصلہ کرے گا کہ یہ سیکولر ملک اس راستے پر چلے گا جسے آئین کے بانی نے اچھی طرح سے لکھا تھا، یا پھر ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کے ذریعہ طے کردہ منفی راستے پر چلے گا۔‘‘

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments