نئی دہلی، 02 اپریل : سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو نے آج لوک سبھا میں کہا کہ مودی حکومت وقف بل کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یہ بل لائی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس کے ذریعے پولرائزیشن کی سیاست کرکے اپنے کم ہوتے ہوئے ووٹوں کو سنبھالنا چاہتی ہے۔ وقف (ترمیمی) بل 2025 پر ایوان میں بحث کے دوران مسٹر یادو نے کہا کہ نوٹ بندی، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، گنگا کی صفائی، اسمارٹ سٹی، آدرش گرام یوجنا وغیرہ میں حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت پریاگ راج مہاکمبھ میں بھگدڑ میں ہلاک شدگان کی تعداد نہیں بتا پارہی ہے، وہ وقف املاک کی گنتی کی تیاری میں لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے پیچھے کا مقصد کروڑوں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں چھیننا ہے اور یہ بل بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کی ایک نئی شکل ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ اس کے ذریعہ حکومت مسلمانوں کو اکسانا چاہتی ہے تاکہ سماج میں پولرائزیشن ہو اور بی جے پی کے ووٹوں میں کمی کو روکا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے کئی اتحادی بھی اندرونی طور پر اس بل کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے دنیا کو ہندوستان کی جمہوریت کے بارے میں غلط پیغام جائے گا۔ مسٹر اکھلیش نے کہا کہ میں بھی ہندو ہوں ہندو وہ ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے اس تناظر میں مسٹر یادو نے اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا "آپ ہمارے بہت سے مذہبی کتابوں کو نہیں مانتے، اپنشدوں کو نہیں مانتے، پھر بھی ہم آپ کو اپناتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ مسٹر رجیجو نے کہا ہے کہ ریلوے اور محکمہ دفاع کی زمینیں ملک کی زمینیں ہیں، وہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا ریلوے کی زمینیں نہیں بیچی جا رہی ہیں، محکمہ دفاع کی زمینیں نہیں بیچی جا رہی ہیں۔ حکومت وقف اراضی کے بارے میں بہت باتیں کر رہی ہے، لیکن وقف زمینوں سے بڑا مسئلہ ملک کی ان زمینوں کا ہے جن پر چین نے قبضہ کر کے گاؤں آباد کر رکھے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مسٹر رجیجو بتائیں گے کہ چین نے ہندوستانی زمین پر کتنے گاؤں آباد کیے ہیں۔ مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی کے ووٹ کم ہو رہے ہیں، اس گراوٹ کو سنبھالنے کے لیے یہ وقف بل لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل ہندو مسلم بھائی چارے کو تقسیم کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی اس بل کی مخالفت کرتی ہے اور اگر ایوان میں ووٹوں کا ڈویژن ہوتا ہے تو وہ اس کے خلاف ووٹ دے گی۔
Source: uni news
غیر دستوری اور غیر آئینی وقف بل کو مکمل طور پرمسترد کیا جائے : ندیم الحق
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
کیا وقف بل کی حمایت کرنے سے نتیش کو 50 سیٹوں پر نقصان ہوگا؟
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
'میں اس بل کو گاندھی جی کی طرح پھاڑتا ہوں' اسد الدین اویسی لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر ناراض
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس، حمایت میں 288 اور خلاف میں 232 ووٹ پڑے
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے اتحادیوں کی زبردست حمایت،کسی سے سیکولرازم کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے: جے ڈی یو
وقف ترمیمی بل کے خلاف سڑک پر اترے گا مسلم پرسنل لاء بورڈ، احتجاج کو ملک بچانے کی لڑائی قرار دیا
کیا راجیہ سبھا میں پھنس سکتا ہے وقف ترمیمی بل ؟ جانئے راجیہ سبھا کا نمبر گیم