National

کانگریس نے بہار کی ذمہ داری راجیش کمار کو سونپی

کانگریس نے بہار کی ذمہ داری راجیش کمار کو سونپی

نئی دہلی، 18 مارچ: کانگریس نے بہار کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ کو ہٹا کر ایم ایل اے راجیش کمار کو نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے مسٹر کمار کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔ مسٹر کمار بہار کے کٹمبا اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع کی کٹمبا سیٹ درج فہرست ذات کے لیے مخصوص ہے۔ مسٹر کھڑگے نے اب تک بہار کی باغ ڈور سنبھال رہے اکھلیش پرساد سنگھ کی میعاد کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی قیادت میں تنظیم مضبوط ہوئی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments