National

رانا سانگا تنازعہ: راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے رام جی لال سمن کی سیکورٹی پر کیا اظہارِ فکر

رانا سانگا تنازعہ: راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے رام جی لال سمن کی سیکورٹی پر کیا اظہارِ فکر

سماجودای پارٹی رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن کے ذریعہ رانا سانگا پر کیے گئے تبصرہ نے طول پکڑ لیا ہے۔ ان کے تبصرہ پر تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف رام جی لال کو لگاتار دھمکیاں مل رہی ہیں، دوسری طرف راجیہ سبھا میں بھی یہ معاملہ اٹھ رہا ہے۔ آج راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے رام جی لال سمن کی سیکورٹی پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے کہا کہ سبھی اراکین پارلیمنٹ کی سیکورٹی اہم ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو سے گزارش کی کہ وہ اپنے اثرات کا استعمال کر کے اپنے ساتھی رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن کو دی گئی دھمکیوں کے معاملے کو ختم کرائیں۔ قابل ذکر ہے کہ رام جی لال سمن نے راجیہ سبھا میں رانا سانگا سے متعلق کچھ تبصرے کیے تھے جو تنازعہ کا شکار ہو گئے۔ ان کے تبصروں پر بی جے پی اور این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے لیڈران نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد ایوان بالا کے سربراہ نے رام جی لال کے تبصروں کو پارلیمنٹ کے ریکارڈ سے ہٹا دیا۔ ان تبصروں کی وجہ سے رام جی لال سمن کے گھر پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا تھا اور گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی ہوئی تھی۔ اس حادثہ کے بعد سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے رکن پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو لے کر سوال اٹھائے تھے۔ آج ایوان بالا میں اس معاملے پر وقفہ صفر کے دوران چیئرمین دھنکھڑ نے تبصرہ کیا۔ پہلے تو انھوں نے سماجوادی پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ دیے گئے التوا نوٹس کو خارج کر دیا، جس میں رام جی لال کو ملی دھمکیوں اور حملے کی کوششوں پر بحث کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انھوں نے کہا کہ ہر رکن ہارلیمنٹ کی سیکورٹی اہم ہے، اور اس پر توجہ ضروری ہے۔ ایوان بالا میں یہ ایشو سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے اٹھایا تھا۔ انھوں نے کہا کہ رام جی لال کی سیکورٹی کو لے کر فکر پیدا ہو رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک شخص نے رام جی لال کی جان کے بدلے 25 لاکھ روپے کا انعام اعلان کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ یہ موضوع سنگین ہے اور اراکین پارلیمنٹ کی سیکورٹی کا ایشو بہت اہم ہے۔ اس معاملے میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے بھی اپنی فکر ظاہر کی، اور پوچھا کہ جب یادو جیسے سینئر رکن پارلیمنٹ سیکورٹی پر بات کر رہے ہیں، تو حکومت کو اس سے پریشانی کیوں ہو رہی ہے؟

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments