امریکی ٹیرف کی فکر نے ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں تباہی کا عالم پیدا کر رکھا ہے۔ عید کی چھٹی کے سبب ہفتہ کے پہلے کاروباری دن یعنی منگل کے روز سنسیکس گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ اس دوران نفٹی بھی زوال کا شکار ہوا۔ شروعاتی کاروبار میں سنسیکس 639.13 پوائنٹس گر کر 76775.79 پوائنٹس پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ اسی طرح نفٹی بھی 180.25 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 23339.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے سنسیکس 1408.04 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76025.55 کی سطح پر آ گیا۔ دوسری طرف نفٹی 361.60 پوائنٹس ٹوٹ کر 23175.75 کی سطح پر پہنچ گیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یکسر ٹیرف سے متعلق غیر یقینی والی حالت میں آئی ٹی شیئرس میں زیادہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ اس وجہ سے منگل کو شروعاتی کاروبار میں ایکویٹی بنچ مارک انڈیکس میں گراوٹ آئی۔ 30 شیئرس والے بی ایس ای بنچ مارک سنسیکس شروعاتی کاروبار میں 639.13 پوائنٹس گر کر 76775.79 پوائنٹس پر آ گیا۔ این ایس ای نفٹی 180.25 پوائنٹس گر کر 23339.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ سنسیکس پیک میں انفوسس، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، بجاج فائنانس، ایچ ڈی ایف سی، ایکسس بینک، بجاج فنسرو، ایچ سی ایل ٹیک اور ماروتی سب سے زیادہ گراوٹ میں رہے۔ سبقت حاصل کرنے والوں میں انڈس انڈ بینک نے تقریباً 5 فیصد کی چھلانگ لگائی۔ پاور گرڈ، بھارتی ایئرٹیل، مہندرا اینڈ مہندرا، اڈانی پورٹس، نیسلے اور این ٹی پی سی بھی پازیٹو رخ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ اس درمیان ایشیائی بازاروں میں سیول، ٹوکیو، شنگھائی اور ہانگ کانگ مثبت انداز میں کاروبار کر رہے تھے۔ پیر کے روز امریکی بازار میں تیزی رہی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2 اپریل کو یکسر ٹیرف کو لے کر بڑے اعلان کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بازار میں اتھل پتھل والی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایکسچینج ڈاٹا کے مطابق ایف آئی آئی نے جمعہ کو 4352.82 کروڑ رپوے کے شیئر فروخت کیے ہیں۔
Source: social media
اگر وقف قانون پارلیمنٹ سے پاس ہوا تو اس کے ذمہ دار نتیش کمار اور ان کی پارٹی جے ڈی یوہوگی: پرشانت کشور
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی مذہبی خودمختاری کو نقصان پہنچائے گا: اسٹالن
ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے
وقف ترمیمی بل غیر جمہوری و غیر آئینی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں :مولانا محموداسعد مدنی
نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی
وقف ترمیمی بل: 'یہ پیش کیا جاتا ہے تو...'، وقف بل پر سی ایم نتیش کمار کی پارٹی پھوٹ!
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
'میں اس بل کو گاندھی جی کی طرح پھاڑتا ہوں' اسد الدین اویسی لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر ناراض
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
'امن مذاکرات' کے لیے نکسلیوں کی اپیل پرحکومت غیر مشروط بات چیت کے لیے راضی
امت شاہ نے اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں میں خوف پھیلانے کا الزام، کہا-وقف مذہبی معاملہ ہے، وقف بورڈ نہیں
’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ
نیا وقف قانون غریب مسلمانوں کی تقدیر بدل دے گا:اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو