National

اگر وقف قانون پارلیمنٹ سے پاس ہوا تو اس کے ذمہ دار نتیش کمار اور ان کی پارٹی جے ڈی یوہوگی: پرشانت کشور

اگر وقف قانون پارلیمنٹ سے پاس ہوا تو اس کے ذمہ دار نتیش کمار اور ان کی پارٹی جے ڈی یوہوگی: پرشانت کشور

پٹنہ، 02 اپریل : جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے وقف بل پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بل پارلیمنٹ میں پاس ہوتا ہے تو اس کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) مکمل طور پر ذمہ دارہوگی۔ بدھ کے روز اپنے بیان میں پرشانت کشور نے کہا کہ جن سوراج وقف قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں کو اعتماد میں لیے بغیر اس قانون کوپاس کیا جاتا ہے، تو یہ سراسر غلط ہوگا۔ ہمارے آئین سازوں نے اقلیتوں کو جو حقوق دیے تھے، ان میں مداخلت قطعی نامناسب ہوگی، خاص طور پر اگر مسلم سماج اس قانون کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی رضامندی کے بغیر وقف ایکٹ میں ترمیم کرنا، آئین کے اصولوں اور وعدوں کی خلاف ورزی ہوگی، جو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دیے گئے تھے۔ پرشانت کشور نے واضح طور پر کہا کہ اگر یہ قانون منظور ہوتا ہے، تو اس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے زیادہ نتیش کمار اور جے ڈی یو کے ارکانِ پارلیمنٹ ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر جے ڈی یو کے ممبرانِ پارلیمنٹ وقف قانون کے خلاف ووٹ دیتے ہیں، تو یہ قانون کبھی پاس نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے مسٹر نتیش کمار کویاد دلاتے ہوئے کاکہاکہ 2015 میں مسلمانوں نے مسٹر کمار کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے ان کی حمایت کی تھی لیکن آج وہ وقف بل کی حمایت کر کے مسلم کمیونیٹی سے کئے وعدے توڑ رہے ہیں۔مسٹر کمار کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کو وزیراعلیٰ بنانے میں مسلمانوں کا اہم کر دار ہے ۔ اور اگر وقف کے خلاف ووٹ نہیں کرتے ہیں تو وہ خود کو گاندھی اور لوہیا کے پیروکار نہ کہیں ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments