National

وقف ترمیمی بل: 'یہ پیش کیا جاتا ہے تو...'، وقف بل پر سی ایم نتیش کمار کی پارٹی پھوٹ!

وقف ترمیمی بل: 'یہ پیش کیا جاتا ہے تو...'، وقف بل پر سی ایم نتیش کمار کی پارٹی پھوٹ!

وقف ترمیمی بل آج (بدھ) دوپہر 12 بجے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے پیش ہونے سے پہلے ایسا لگتا ہے کہ سی ایم نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ جے ڈی یو ایم ایل سی اور بڑے اقلیتی چہروں میں سے ایک، غلام غؤث نے بدھ ک ایک بڑا بیان دیا۔ غلام غؤث نے واضح طور پر کہا کہ اگر اسے پیش کیا گیا تو مسلمان ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ جے ڈی یو کے ایم ایل سی غلام غؤث نے مزید کہا، "اگر نتیش کمار مطمئن ہوتے تو پارٹی تین تجاویز کیوں بھیجتی؟ تجاویز میں زمینی معاملات میں ریاستوں کی رضامندی اور پرانے مسلم مذہبی مقامات میں مداخلت نہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اس بل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 1995 کا ایکٹ کافی ہے۔" آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک طرف جے ڈی یو کی طرف سے ممبران پارلیمنٹ کو وہپ جاری کیا گیا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 سے 4 اپریل تک پارلیمنٹ میں موجود رہیں اور بل کے حق میں ووٹ دیں۔ دوسری جانب پارٹی کے مسلم رہنما سراپا احتجاج ہیں۔ یہ بل آج (02 اپریل 2025) دوپہر 12 بجے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ لوک سبھا کے بعد حکومت اس (وقف ترمیمی بل) کو کل (جمعرات) راجیہ سبھا میں پیش کرکے منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments