ناگپور ، 18 مارچ :ناگپور کے محل علاقے میں شدید جھڑپوں کے بعد شہر میں حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں، تاہم حساس علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور امتناعی احکامات نافذ ہیں۔ پولیس نے رات گئے کومبنگ آپریشن کے دوران 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ناگپور سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر رویندر کمار سنگھل نے بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 163 کے تحت متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، جو حالات مکمل طور پر معمول پر آنے تک برقرار رہے گا۔ کرفیو کے تحت کوتوالی، گنیش پیٹھ، تحصیل، لکڑ گنج، پچ پاؤلی، شانتی نگر، سکردرہ، نندن وان، امام واڑہ، یشودھرا نگر اور کپل نگر پولیس اسٹیشنز کے حدود میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کی شام محل کے چٹنیس پارک علاقے میں تشدد پھوٹ پڑا، جس میں پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور تین اہلکاروں سمیت چھ شہری زخمی ہوئے۔ کشیدگی کوتوالی اور گنیش پیٹھ علاقوں تک پھیل گئی، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔ مشتعل ہجوم نے پرانا بھنڈارا روڈ کے قریب کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مراٹھا بادشاہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا یوم پیدائش منایا جا رہا تھا اور چھترپتی سمبھاجی نگر کے خلد آباد میں مغل بادشاہ اورنگزیب کی قبر ہٹانے کا مطالبہ کیاجارہاتھا۔ اسی دوران قرآن پاک جلانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جس سے مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ پھیل گیا اور تشدد بھڑک اٹھا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو کلپس کی مدد سے فسادات میں ملوث افراد کی شناخت کر رہی ہے اور مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے، جبکہ ناگپور کے سرپرست وزیر چندرشیکھر باونکولے جلد متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔
Source: uni urdu news service
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی مذہبی خودمختاری کو نقصان پہنچائے گا: اسٹالن
وقف ترمیمی بل غیر جمہوری و غیر آئینی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں :مولانا محموداسعد مدنی
ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے
نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
وقف (ترمیمی) بل مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش: محبوبہ مفتی کا الزام
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وقف (ترمیمی) بل لائی ہے: اکھلیش
نیا وقف قانون غریب مسلمانوں کی تقدیر بدل دے گا:اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو
’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ
امت شاہ نے اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں میں خوف پھیلانے کا الزام، کہا-وقف مذہبی معاملہ ہے، وقف بورڈ نہیں
'امن مذاکرات' کے لیے نکسلیوں کی اپیل پرحکومت غیر مشروط بات چیت کے لیے راضی
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے اتحادیوں کی زبردست حمایت،کسی سے سیکولرازم کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے: جے ڈی یو