National

مین پوری:قتل کے خاطی عاشق جوڑے کو پھانسی کی سزا

مین پوری:قتل کے خاطی عاشق جوڑے کو پھانسی کی سزا

مین پوری:18مارچ: اترپردیش کے ضلع مین پوری کی ایک عدالت نے منگل کو کرہل کے نریندر قتل واردات میں منو اور ابھئے نامی عاشق جوڑے کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق 4 مئی 2024 کو گاؤں راؤڑی چمرا پور کے رہنے والے نریندر کو تھانہ کرہل علاقہ کے گاؤں نانمائی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ نانمائی گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون مانو کا نریندر کے ساتھ افیئر تھا اور یہ بات اس کے دوسرے عاشق ابھے عرف بھورا کو ناگوار گزرتی تھی۔ 4 مئی 2024 کو نریندر، جو نانمائی گاؤں میں منو سے ملنے آیا تھا، کا قتل کردیاگیا۔ پولیس نے منو، ابھے اور رشی کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر منو اور ابھے کو قصوروار ٹھہرایا گیا اور رشی کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے الزامات سے بری کر دیا گیا۔ عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جے ہیندر پال سنگھ نے نریندر کے قتل کے ملزم ابھے عرف بھورا ساکن گدھیا اور اس کی گرل فرینڈ مانو بیوی سدیش ساکن گائوں نانمائی کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم کو موت تک لٹکایا جائے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments