National

الیکشن کمیشن بوتھ وار ووٹنگ ڈیٹا کو ظاہر کرنے کی درخواست پر غور کرے: سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن بوتھ وار ووٹنگ ڈیٹا کو ظاہر کرنے کی درخواست پر غور کرے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 مارچ: سپریم کورٹ نے منگل کو الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ بوتھ وار پولنگ ڈیٹا اور وہاں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد سے متعلق فارم 17سی جاری کرنے کی عرضی گزاروں کی درخواست پر غور کرے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے عرضی گزار این جی اوز ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اینڈ کامن کاز اور دیگر کو 10 دنوں کے اندر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی اجازت دی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے بنچ کو بتایا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر ہے۔ درخواست گزار کے نمائندے اس سے مل سکتے ہیں۔ اس مسئلے پر غور کیا جائے گا۔ این جی او کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل پرشانت بھوشن نے دلیل دی کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی گنتی کے مطابق ووٹوں کی گنتی اوراصل پولنگ کے درمیان تضاد ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا شہریوں کو یہ بنیادی ڈیٹا جاننے کا حق نہیں ہے؟ عرضی گزاروں میں سے ایک کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حتمی فہرست میں تضاد کے بارے میں وضاحت دینی چاہیے۔ بنچ نے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ اپنی نمائندگی کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ بنچ نے کہا، "درخواست گزاروں کی طرف سے اٹھایا گیا سوال ایک بڑا مسئلہ تھا، تاہم، امیدواروں کو معلومات مل جاتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مئی 2024 میں اپنے حلف نامے میں عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ ویب سائٹ پر فارم 17سی (ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کے ڈالے گئے ووٹوں کا اکاؤنٹ) اپ لوڈ کرنے سے بے ضابطگیاں ہو سکتی ہیں۔ اس سے تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اس سے "کافی تکلیف اور عدم اعتماد" پیدا ہوسکتا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ کے حتمی اعداد و شمار میں 5 سے 6 فیصد اضافے سے متعلق الزامات "گمراہ کن اور بے بنیاد" ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارم 17سی کے مکمل انکشاف سے پورے حلقے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے، ’’فی الحال، اصل فارم 17سی صرف اسٹرانگ روم میں دستیاب ہے اور اس کی ایک کاپی صرف پولنگ ایجنٹوں کے پاس ہے (جن کے دستخط اس پر ہیں)، لہذا، ہر فارم 17سی اور اس کے ہولڈر کے درمیان براہ راست تعلق ہے"۔ کمیشن نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ امیدوار یا اس کے نمائندے کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو فارم 17سی فراہم کرنے کا کوئی قانونی حکم نہیں ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments