ممبئی، 18 مارچ :سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کی بیٹی اور کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرنیتی شندے نے ناگپور میں ہونے والے تشدد پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا۔ پرنیتی شندے نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی مہاراشٹر کو گجرات میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جب سے یہ اقتدار میں آئی ہے، مذہب کے نام پر سماج میں تقسیم پیدا کرنے کی بار بار کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وہ مسلسل تشدد کو بھڑکاتے ہیں، جیسے انہوں نے خود گجرات میں کیا تھا۔ ان کے لیڈروں کی اشتعال انگیز تقریریں مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کر رہی ہیں۔ ریاست میں کئی سنگین مسائل موجود ہیں، لیکن حکومت ان پر توجہ دینے کے بجائے 300 سال پرانے ایک غیر متعلقہ واقعے کو زبردستی ایشو بنا رہی ہے۔‘‘ وسطی ناگپور میں پیر کی رات دیر گئے دو گروپوں کے درمیان تصادم اس افواہ کے بعد ہوا کہ دائیں بازو کی ایک تنظیم نے اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کے دوران مسلم کمیونٹی کی مقدس کتاب کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، اس تشدد میں تقریباً 40 پولیس اہلکار اور پانچ شہری زخمی ہوئے۔ ناگپور پولیس کمشنر رویندر سنگھل نے منگل کو بتایا کہ ۵۰ سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور تشدد کے سلسلے میں پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
Source: uni urdu news service
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی مذہبی خودمختاری کو نقصان پہنچائے گا: اسٹالن
وقف ترمیمی بل غیر جمہوری و غیر آئینی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں :مولانا محموداسعد مدنی
ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے
نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
وقف (ترمیمی) بل مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش: محبوبہ مفتی کا الزام
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وقف (ترمیمی) بل لائی ہے: اکھلیش
نیا وقف قانون غریب مسلمانوں کی تقدیر بدل دے گا:اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو
’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ
امت شاہ نے اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں میں خوف پھیلانے کا الزام، کہا-وقف مذہبی معاملہ ہے، وقف بورڈ نہیں
'امن مذاکرات' کے لیے نکسلیوں کی اپیل پرحکومت غیر مشروط بات چیت کے لیے راضی
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے اتحادیوں کی زبردست حمایت،کسی سے سیکولرازم کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے: جے ڈی یو