National

وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی ٹی ڈی پی، چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی نے واضح کردیا اپنا موقف

وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی ٹی ڈی پی، چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی نے واضح کردیا اپنا موقف

وقف ترمیمی بل کے لوک سبھا میں پیش ہونے سے پہلے ملک میں سیاست گرما گئی ہے۔ چندرا بابونائیڈو کی تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) وقف ترمیمی بل کی حمایت کرنے کی بات کہی ہے۔ ٹی ڈی پی نے کہا کہ چندرا بابونائیڈومسلمانوں کے حق میں ہیں۔ ٹی ڈی پی لیڈرپریم کمار جین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی نظریں مرکوز ہیں۔ ٹی ڈی پی لیڈر پریم کمارجین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی بھی نظریں مرکوزہیں۔ انہوں نے کہا کہ “تقریباً 9 لاکھ ایکڑوقف بورڈ کی زمین پر بہت سے لوگوں نے غیرقانونی طریقے سے قبضہ کررکھا ہے۔ ہماری پارٹی وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی۔” آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈو نے حال ہی میں کہا کہ ٹی ڈی پی حکومت نے ہمیشہ وقف جائیداد کا تحفظ کیا ہے اورآگے بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ “جب سرکاری حکم جاری کیا گیا تھا توغیرضروری تنازعہ کھڑا ہوا، اس لئے جب عدالتوں سے رجوع کیا گیا توایک وقت آیا کہ وقف بورڈ نے کام کرنا بند کردیا، ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے اس حکم پرروک لگا دی، سب کی رائے لے کرایک ورکنگ بورڈ بنایا گیا، ہم وقف بورڈ کی جائیدادوں کی حفاظت کریں گے، ہم محروم مسلم خاندانوں کی معاشی ترقی کے لیے کام کریں گے۔” بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے لیڈران کے بیان سے بھی اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ وہ اس بل کی حمایت میں ہیں۔ جے ڈی یونے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے مسلمانوں کوگمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس بل میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، جوان کے حقوق چھیننے جیسا ہو۔ وہیں این ڈی اے کی دیگر پارٹیاں لوک جن شکتی پارٹی-رام ولاس (ایل جے پی-آر) کے صدر چراغ پاسوان اس بل سے متعلق کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن کوگمراہ کررہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments