پنجاب کے موہالی میں میونسپل کارپوریشن کی میڈیکل ٹیم نے چھاپہ ماری کے ذریعہ ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے لایا ہے۔ اس میڈیکل ٹیم نے چکن کی دکانوں پر چھاپہ ماری کر تقریباً 60 کلو بدبودار فروزن چکن (فریز میں جمایا ہوا چکن) ضبط کیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں تو یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران موموز بنانے والی ایک فیکٹری کے فریز میں کتّے کا سر برآمد کیا گیا ہے۔ اب اس پورے معاملے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے اور برآمد مشتبہ گوشت کو ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ موہالی کے اسسٹنٹ فوڈ سیکورٹی کمشنر ڈاکٹر امرت وارنگ نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ فروخت کے لیے تیار موموز اور اسپرنگ رول بنانے والی فیکٹری کی جانچ شروع ہو چکی ہے تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ کہیں کتّے کا گوشت ان چیزوں کو بنانے میں استعمال تو نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کتّے کے سر جیسا دکھائی دینے والا بدبودار گوشت جانچ کے لیے محکمہ مویشی طب کو بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی موموز، اسپرنگ رول اور چٹنی کے نمونے بھی ٹیسٹنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران فروزن اور کٹے ہوئے گوشت برآمد کیے جانے کے ساتھ ساتھ ایک کرشر مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے بدبودار گوشت کو ٹھکانے لگانے کے بعد متعلقہ دکانوں کا چالان کاٹا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ اتوار انتظامیہ کو جانکاری دی گئی، اور اب یہ معاملہ سرخیوں میں آیا ہے۔ یہ کارروائی مقامی لوگوں کی شکایتوں کے بعد موہالی کے ضلع ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) نے اتوار اور پیر کو مٹور (موہالی) اور دیگر قریبی علاقوں میں کی۔ ڈی ایچ او نے دو مقامات کا دورہ کیا اور سڑی ہوئی سبزیاں، مضر صحت فاسٹ فوڈ اور پکا ہوا کھانا برآمد کیا۔ ڈی ایچ او کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ اس کے علاوہ جن دکانداروں یا فیکٹریوں کو غیر منظور شدہ پایا گیا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کاروبار چلانے والے افراد کا تعلق نیپال سے ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران مقامی لوگ جائے وقوع پر موجود تھے۔ س درمیان فیکٹری میں کام کرنے والوں کی طرف سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ جانور کا جو سر فریز سے برآمد ہوا ہے، اس کا موموز میں استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ برآمد سر ان لوگوں کا تھا، جو اسے کھاتے ہیں۔
Source: social media
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی مذہبی خودمختاری کو نقصان پہنچائے گا: اسٹالن
وقف ترمیمی بل غیر جمہوری و غیر آئینی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں :مولانا محموداسعد مدنی
ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے
نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
وقف (ترمیمی) بل مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش: محبوبہ مفتی کا الزام
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وقف (ترمیمی) بل لائی ہے: اکھلیش
نیا وقف قانون غریب مسلمانوں کی تقدیر بدل دے گا:اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو
’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ
امت شاہ نے اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں میں خوف پھیلانے کا الزام، کہا-وقف مذہبی معاملہ ہے، وقف بورڈ نہیں
'امن مذاکرات' کے لیے نکسلیوں کی اپیل پرحکومت غیر مشروط بات چیت کے لیے راضی
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے اتحادیوں کی زبردست حمایت،کسی سے سیکولرازم کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے: جے ڈی یو