National

اجمیر: بیاور واقع فیکٹری میں گیس رساؤ، مالک سمیت 3 افراد کی موت، 53 لوگ  بیمار

اجمیر: بیاور واقع فیکٹری میں گیس رساؤ، مالک سمیت 3 افراد کی موت، 53 لوگ بیمار

اجمیر کے بیاور واقع فیکٹری میں گیس رساؤ کا ایک واقعہ پیش آیا، جس نے علاقے میں افرا تفری پیدا کر دی۔ گیس رساؤ کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ اس خوفناک واقعہ کے حوالے سے ضلع کلکٹر ڈاکٹر مہیندر کھڑگاوت نے بتایا کہ گیس رساؤ کی وجہ سے 53 لوگ بیمار ہو گئے۔ جب کہ فیکٹری کے مالک سنیل سنگھل (47)، دیارام (52) اور نریندر سولنکی کی موت ہو گئی۔ یہ فیکٹری غیرقانونی طریقے سے چلائی جا رہی تھی۔ جس فیکٹری میں گیس رساؤ کا معاملہ ہوا ہے وہ بلاڈ روڈ واقع سادوں کا باڈیا میں ہے۔ پیر (31 مارچ) کو دیر رات سنیل ٹریڈنگ کمپنی کے گودام میں کھڑے تیزاب کے ٹینکروں سے اچانک نائٹروجن آکسائڈ گیس کا رساؤ ہونے لگا۔ اطلاع ملتے ہی بیاور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش کسانا جائے وقوع پر پہنچے، فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی بلا لی گئی، فیکٹری کے آس پاس کے علاقوں میں پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ واضح ہو کہ ڈی سی پی کسانا خود منہ پر گیلا کپڑا باندھ کر فیکٹری کے اندر داخل ہوئے۔ گیس رساؤ پر قابو پانے کے لیے فائر بیریگیڈ کے عملے مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کرتے رہے۔ گیس رساؤ کی وجہسے فیکٹری کے آس پاس کے علاقے میں رہنے والے 50 سے زائد لوگوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments