National

دہلی شراب گھوٹالہ:وزیر اعلیٰ کجریوال کو کوئی راحت نہیں، عدالتی حراست میں 8 اگست تک توسیع

دہلی شراب گھوٹالہ:وزیر اعلیٰ کجریوال کو کوئی راحت نہیں، عدالتی حراست میں 8 اگست تک توسیع

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ راﺅس ایونیو کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں وزیر اعلی کجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کر دی ہے۔ اب سماعت 8 اگست کو ہوگی۔ کجریوال کی پیشی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ سی بی آئی نے کجریوال کو تہاڑ جیل سے ہی گرفتار کیا تھا۔ کجریوال کے علاوہ سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا اور بی آر ایس لیڈر کے کویتا بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ راوس ایونیو کورٹ نے منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 جولائی تک اور کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 31 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل 12 جولائی کو عدالت نے ایکسائز پالیسی سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں وزیر اعلی اروند کجریوال کی عدالتی حراست میں جمعہ کو 25 جولائی تک توسیع کر دی تھی، جس کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ دوسری طرف، دہلی ہائی کورٹ نے 17 جولائی کو وزیر اعلی اروندکجریوال کی طرف سے دائر درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے ایکسائز پالیسی معاملے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا۔کجریوال نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ مکمل ثبوت دستیاب ہونے کے بعد ہی قانون کے تحت گرفتاری عمل میں آئی۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا نے کیجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments