Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

دہلی میں 16 میٹرو اسٹیشن بند ہونے کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، چیف جسٹس نے مداخلت کرنے سے متعلق کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: دہلی کے جنترمنترپرجاری طلبا کے احتجاج کے درمیان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر16 میٹرواسٹیشن بند کئے جانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدروکاس سنگھ نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی بنچ کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا۔ وکاس سنگھ نے کہا کہ وکلا اوررجسٹری عملے کی اسکریننگ کی جا سکتی ہے، لیکن اسٹیشن بند ہونے سے عدالتی کام متاثرہورہا ہے۔ اس پرچیف جسٹس نے کہا کہ اگردوپہرکے وقفے تک (لنچ تک) میٹرواسٹیشن کھولنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا توعدالت مداخلت کرے گی۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ آج پیش نہ ہو پانے کی وجہ سے کسی کے خلاف کوئی منفی حکم جاری نہ کیا جائے۔ وکاس سنگھ نے کہا کہ عدالتی مداخلت کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ اگردوپہرتک انتظامیہ نے کچھ نہیں کیا توعدالت اس معاملے پرغورکرے گی۔ اب دوپہر2 بجے تک اگرمیٹرو اسٹیشن نہیں کھولا گیا تو پھرعدالت کی مداخلت کے بعد کھولے جانے کا امکان ہے۔ دہلی میٹروریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی) کے مطابق راجیو چوک، سینٹرل سکریٹریٹ، منڈی ہاؤس، سپریم کورٹ، آئی ٹی او، خان مارکیٹ، دہلی گیٹ، اندرپرستھ سمیت 16 میٹرواسٹیشن اگلے حکم تک بند کردیئے گئے ہیں۔ یہ قدم جنترمنترپرجاری احتجاج کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑکے پیش نظراٹھایا گیا۔ تاہم راجیو چوک، منڈی ہاؤس اورسینٹرل سکریٹریٹ اسٹیشنوں پرمسافروں کے لیے لائن تبدیل کرنے کی سہولت جاری رہے گی۔ ڈی ایم آرسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربتایا کہ لوک کلیان مارگ، راجیو چوک، پٹیل چوک، رام کرشن آشرم مارگ، بارکھمبا روڈ، سپریم کورٹ، سیوا تیرتھ، جن پتھ، منڈی ہاؤس، سینٹرل سکریٹریٹ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، اندرا پرستھ، خان مارکیٹ، جورباغ اورشیواجی اسٹیڈیم اسٹیشن بند رہیں گے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پربدھ (22 جولائی) کوبھی یہ اسٹیشن تقریباً 8 گھنٹے تک بند رہے تھے، جس سے ہزاروں دفتری ملازمین، طلبا اوردیگرمسافرمتاثرہوئے۔ دوپہرمیں جھنڈے والان اسٹیشن کوبھی بند اسٹیشنوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ شام کے وقت اسٹیشنوں کے ایگزٹ گیٹ دوبارہ کھول دیئے گئے تھے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments