Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

حماس کے نئے سربراہ کا اعلان ہوگیا

حماس کے نئے سربراہ کا اعلان ہوگیا

غزہ(20 جولائی 2026): فلسطینی میں مزاحمتی تنظیم حماس نے خلیل الحیہ کو اپنے سیاسی شعبے کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الحیہ کو یہ ذمہ داری تنظیم کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار کی جگہ دی گئی ہے، جو اکتوبر 2024 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہو گئے تھے۔ حماس کے اندرونی انتخابات کے رن آف مرحلے میں خلیل الحیہ نے سابق سیاسی رہنما خالد مشعل کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ 1960 میں غزہ کی پٹی میں پیدا ہونے والے خلیل الحیہ 1987 میں حماس کے قیام کے وقت سے ہی اس کا حصہ ہیں اور ان کا شمار تنظیم کے بانیوں اور سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ حماس کے ذرائع کے مطابق وہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں اخوان المسلمون میں شامل ہوئے تھے، جہاں ان کے ساتھ اسمٰعیل ہنیہ اور یحیٰی سنوار بھی موجود تھے۔ وہ حماس کے سیاسی بیورو میں کئی اہم ترین عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور اس وقت تنظیم کے چیف مذاکرات کار کے ساتھ ساتھ شہید یحییٰ سنوار کے نائب کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ غزہ میں وہ طویل جدوجہد کے دوران اسرائیل کی قید بھی کاٹ چکے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments