حیدرآباد10مارچ:دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کی جیت کے بعد حیدرآباد کے دلسکھ نگر علاقہ میں کرکٹ کے پرجوش شائقین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، نعرے بازی کی اور پٹاخے جلائے۔شائقین کی اچانک بڑی تعداد میں آمد کے باعث ٹریفک میں شدید رکاوٹ پیدا ہوگئی، جس پر مقامی پولیس نے مداخلت کی۔ جب ابتدائی کوششوں کے باوجود ہجوم منتشر نہ ہوا تو پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا، جس سے موقع پر افراتفری مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب دوڑنے لگے۔اس واقعہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، خاص طور پر تلنگانہ بی جے پی نے عام شہریوں پر طاقت کے استعمال پر سوال اٹھایا۔ پارٹی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ''کیا کانگریس کی حکومت والے ریاستوں میں یہی پالیسی نافذ ہے؟ ملک کے عوام اپنی ٹیم کی جیت کا جشن کہاں منائیں؟'' پولیس حکام نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو اور بس اسٹیشنس کے قریب ہجوم جمع ہونے سے مسافروں کو پریشانی ہو رہی تھی، جس کے باعث نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے کارروائی کرنا ضروری ہوگیا۔ دلسکھ نگر میں لاٹھی چارج کا واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے، جہاں لوگ پولیس کے اس اقدام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
Source: uni urdu news service
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
’ہر مسجد میں مندر تلاش کیا گیا تو ہندوستان بھی افغانستان بن جائے گا‘، موجودہ حالات پر سابق اے ایس آئی چیف کا تلخ تبصرہ
یوپی: نوئیڈا میں جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر سنجے سنگھ کی خودکشی، اہلیہ نے سسٹم کو ٹھہرایا ذمہ دار
دنیا کے 20 سب سے آلودہ شہروں میں 13 ہندستان کے، دہلی سب سے آلودہ راجدھانی
'جن کو ہولی کے رنگ سے بچنا ہے وہ ترپال کا حجاب پہن کر گھر سے نکلیں'، یوگی حکومت کے وزیر کا متنازعہ بیان
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
مرادآباد: دلت لڑکی کے اغوا اور دو ماہ تک یرغمال بنا کر عصمت دری معاملے میں تھانہ انچارج لائن حاضر، دو معطل
امریکی شیئر بازار کے اثرات: ہندستانی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ، سینسیکس 400 پوائنٹس نیچے
ڈیزائنرز نے گلمرگ شو کے لیے معافی مانگی: رمضان کے دوران ہونے والی چوٹ پر گہرا افسوس
بہار کے بی جے پی ایم ایل اے نے مسلمانوں کو ہولی کے دوران گھر کے اندر رہنے کو کہا۔ تیجسوی یادو نے ’تقسیم کی سیاست‘ پر تنقید کی
کانگریس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا: آتشی کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی 2027 کے گوا انتخابات میں اتحاد میں شامل نہیں ہوگی
ماریشس کا دورہ باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم: مودی
’وزیر تعلیم خود کو شہنشاہ سمجھ کر تکبر بھری بات کرتے ہیں‘، سہ لسانی پالیسی سے ناراض وزیر اعلیٰ اسٹالن کا سنگین الزام
نہیں گھٹ رہی مہنگائی! فروری ماہ میں ’نان ویج تھالی‘ کی قیمت پھر بڑھی، کریسل کی رپورٹ میں انکشاف