امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ پر الزام ہے کہ انہوں نے یمن پر امریکی فضائی حملوں سے قبل حساس نوعیت کی معلومات میسیجنگ ایپ ’سگنل‘ پر نجی چیٹ گروپ میں شیئر کی تھیں، جس میں ان کی اہلیہ اور بھائی بھی شامل تھے۔ حالیہ تنازع ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سامنے آنے والے گزشتہ تنازع کے 1 ماہ بعد سامنے آیا ہے، جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ سے متعلق اپنے انتہائی اہم خفیہ منصوبے لاپروائی سے امریکی جریدے کے سینئر صحافی کو بھی بھیج دیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس تنازع کو پیٹ ہیگستھ اور پینٹاگون کے سربراہ کی ناراض افرادی قوت کے درمیان نوکر شاہی کی لڑائی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ہر کوئی ان سے خوش ہے۔ وائٹ ہاؤس کے حکام نے دوسرے سگنل گروپ چیٹ میں فوجی منصوبوں کو شیئر کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے تاہم اس کی مکمل تردید نہیں کی ہے۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اپنے وزیرِ دفاع پر بہت اعتماد ہے اور انہوں نے کوئی خفیہ معلومات شیئر نہیں کیں۔
Source: social media
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
جنگی خطرات : امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان و بھارت کے سفر سے روک دیا
’حزب اللہ کے ڈالر حرام‘ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر جعلی کرنسی کی بارش کیوں کی؟
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
گوگل میپس نے "فارسی" کی بجائے "الخلیج العربی" کا نام اپنا لیا
درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین کا کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری پر قبضہ
ویٹیکن: پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی
غزہ: امداد پر اسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن