National

چھتیس گڑھ میں 22 نکسلی ہلاک، سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی کارروائی، ایک جوان شہید

چھتیس گڑھ میں 22 نکسلی ہلاک، سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی کارروائی، ایک جوان شہید

چھتیس گڑھ کے بیجا پور اور کانکیرمیں سیکورٹی اہلکاروں نے نکلسیوں کے خلاف بڑے آپریشن کو انجام دیا ہے۔ نکسلیوں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کے زبردست تصادم میں کل 22 نکسلیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ بیجا پور پولیس نے بتایا کہ بیجا پور-دنتے واڑہ سرحد پر گنگالور پولیس تھانے کے تحت جنگلی علاقے میں تصادم کے دوران 18 نکسلی مارے گئے ہیں۔ وہیں، چارنکسلیوں کو کانکیرمیں مارگرایا گیا۔ حالانکہ اس میں ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔ بسترآئی جی سندر راج پی نے تصدیق کی ہے۔ بیجا پور کے گنگالورعلاقے کے اینڈری کے جنگلوں میں یہ تصادم ہوا ہے۔ ایس پی جتیندر یادو نے بتایا کہ تصادم ابھی جاری ہے۔ پولیس افسران نے کہا کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم گنگالور تھانہ علاقے میں نکسل مخالف مہم پرتھی۔ افسران نے بتایا کہ علاقے میں رک رک کرگولی باری اب بھی جاری ہے۔ اس سے متعلق زیادہ جانکاری جمع کی جارہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments