وجئے واڑہ، 23 جولائی : آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو اور آئی ٹی اور ترقی انسانی وسائل کے وزیر نارا لوکیش نے منگل کے روز پیش کردہ مرکزی بجٹ کا خیرمقدم کیا اور آندھرپردیش کو فنڈز مختص کرنے پر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا شکریہ ادا کیا۔ اے پی کے وزیر اعلیٰ نے منگل کے روز سوشل میڈیا 'ایکس' پر مرکزی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا: "ہماری ریاست کی ضروریات کو تسلیم کرنے اور مالی سال 24-25 کے مرکزی بجٹ میں دارالحکومت، پولاورم، صنعتی نوڈس اور اے پی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دینے کا شکریہ۔ مرکز کی طرف سے یہ تعاون آندھرا پردیش کی تعمیر نو میں بہت آہم ثابت گا۔ میں آپ کو اس ترقی پسند اور اعتماد ساز بجٹ کی پیشکش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔" آئی ٹی کے وزیر نارا لوکیش نے کہا کہ آندھرا پردیش کے لیے نئے دور کا آغاز ہے اور وہ منگل کے روز یونین بجٹ میں مرکزی وزیر خزانہ کے اعلانات سے بے حد مسرور اور شکر گزار ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آندھرا پردیش کے لوگوں کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہماری جدوجہد کو تسلیم کیا گیا ہے اور صنعتی ترقی، انفراسٹرکچر، آبپاشی اور ایچ آر ڈی جیسے تمام اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے خصوصی اور جامع پیکیج فراہم کیا گیا ہے۔ میں امراوتی اور پولاورم کے لیے دیے گئے فراخدلانہ تعاون کا خاص ذکر کرنا چاہوں گا۔ آج کا دن نئی ریاست کی تاریخ میں جلی حروف میں لکھا جائے گا۔ یہ ہمارے خوابوں کی ریاست کی تعمیر کی سمت میں اجتماعی مارچ کا پہلا قدم ہے۔
Source: uni news
مسلم یونیورسٹیاں عالمی سطح پر اسرائیلی یونیورسٹیوں سے کافی آگے، دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں 2 نے بنائی جگہ
وزیراعظم مودی پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چھ لوگوں کی موت، پانچ زخمی
مرکز میں کانگریس کی حکومت بنے گی تو آر ایس ایس پر ملک بھر میں پابندی لگادی جائے گی:کرناٹک حکومت میں وزیر پرینک کھرگے
تلنگانہ فارما فیکٹری دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی،زخمیوں میں 10 کی حالت نازک
کرناٹک میں گایوں کے معاملے پر تنازع، شری رام سینا کے پانچ کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ
تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں یا ان کے مجاز نمائندوں سے خط و کتابت پر غور کرے گا
کم عمری میں محبت اور شادی معاشرے کے مفاد میں نہیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری
بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن بنے گا: تیجسوی
سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مکمل طور پر دور کیا گیا ہے : الیکشن کمیشن
بہار ووٹر ریویژن کے معاملہ پر اپوزیشن کا کمیشن سے اظہار تحفظ، کہا کروڑوں ووٹروں کو محروم کیا جائے گا
سی بی آئی کا چھاپہ، آئی آر ایس افسر کے گھر سے ملاایک کروڑ نقد، کروڑوں کی مالیت کی سونا، چاندی اور نقدی