Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

دیوالی کی تقریب میں ہنگامہ، ہندستانیوں کے خلاف نعرے بازی

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

دیوالی کی تقریب میں ہنگامہ، ہندستانیوں کے خلاف نعرے بازی
دیوالی کی تقریب میں ہنگامہ، ہندستانیوں کے خلاف نعرے بازی — November 09, 2026
امریکہ کے شہر سیئٹل میں دیوالی کی تقریبات کے دوران اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب انتہا پسند گروپ کے ارکان نے جشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ امریکی دائیں بازو کے انتہا پسند کارکن جیک لانگ نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ تقریب کے مقام پر پہنچ کر احتجاج شروع کردیا اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

جیک لانگ نے اپنے پلے کارڈ پر ہندوستانی نژاد افراد کے خلاف توہین آمیز نعرہ درج کیا تھا اور انہیں امریکہ سے ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران تقریب میں موجود بعض افراد نے جیک لانگ کو روکنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں جیک لانگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر احتجاج کی چند تصاویر بھی پوسٹ کیں اور ہندو برادری کے خلاف نازیبا تبصرے کیے۔ اس نے الزام لگایا کہ ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کی وجہ ہندو ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جیک لانگ نسل پرستانہ نظریات رکھنے والی تنظیم ’وائٹ ریپلیسمنٹ‘ کا سربراہ ہے۔

وہ 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل ہل میں پیش آنے والے تشدد کے واقعے میں بھی ملوث تھا، جس کے بعد اسے چار سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

تاہم سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے معافی دیے جانے کے بعد اسے 2025 میں رہا کردیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو روز قبل ہی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب منعقد کی تھی۔

جیک لانگ کے اس احتجاج کی امریکی رکنِ کانگریس پرمیلا جے پال نے سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نسل پرستی اور نفرت پر مبنی سوچ کے خلاف ہیں۔

امریکی دائیں بازو کے کارکن جیک لانگ نے ساتھیوں کے ساتھ دیوالی تقریب میں احتجاج کیا اور ہندوستانی نژاد افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔ رکن کانگریس پرمیلا جے پال نے نفرت انگیز ا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn