Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی ووٹرز فیصلہ سنا چکے، اب وائٹ ہاؤس اپنی سمت کا تعین کرے: عباس عراقچی کی واشنگٹن کو تنبیہ

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی ووٹرز فیصلہ سنا چکے، اب وائٹ ہاؤس اپنی سمت کا تعین کرے: عباس عراقچی کی واشنگٹن کو تنبیہ
امریکی ووٹرز فیصلہ سنا چکے، اب وائٹ ہاؤس اپنی سمت کا تعین کرے: عباس عراقچی کی واشنگٹن کو تنبیہ — November 09, 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب باری وائٹ ہاؤس کی ہے کہ وہ اپنی راہ کا انتخاب کرے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب صدر جے ڈی وینس دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​نے ریپبلکن کی شکست میں کردار ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی دو روزہ تجویز اب بھی برقرار ہے۔ ان کے بقول اگر امریکہ ایران کی شرائط پوری کرے، جن میں ’تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے‘ سمیت دیگر شرائط شامل ہیں، تو اس کے مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس مجوزہ ایرانی منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں امریکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کرے گا، جبکہ اگلے روز آبنائے ہرمز بحری ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی اور جہازوں کی آمد و رفت معمول پر آ جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے جنگ کا راستہ اختیار کیا تو پھر ایران کے ’الرٹ اور جنگی تجربہ رکھنے والے جنگجو‘ بھرپور جواب دیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب باری وائٹ ہاؤس کی ہے کہ وہ اپنی راہ کا انتخاب کرے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn