National

بیٹی کی شادی کے بعد واپسی، سڑک حادثہ میں باپ ہلاک، دیگر رشتہ دارزخمی

بیٹی کی شادی کے بعد واپسی، سڑک حادثہ میں باپ ہلاک، دیگر رشتہ دارزخمی

حیدرآباد10مارچ(:بیٹی کی شادی کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین رشتہ دارشدیدطورپرزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد کے پداشاہ پورمیں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ کوکٹ پلی کے رام چندریا، ان کا بیٹا بھاسکر، اور رشتہ دار پدما اپنی کار میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ونپرتی ضلع کے گوپال پیٹ گاؤں میں اپنی بیٹی کی شادی کے بعد واپس ہورہے تھے۔55سالہ رام چندریاجو کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے، اس وقت موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب ان کی کار نے شمس آباد منڈل کے پداشاپور گاؤں کے قریب قومی شاہراہ پر ایک کھڑی لاری کو ٹکر مار دی ۔ا س حادثہ میں زخمیرام چندریا کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے ان کو مردہ قراردیا۔اس حادثہ میں کار میں سواردیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments