لبنان میں 17 ستمبر کو ہونے والے پیجر بم دھماکوں کے نتیجے میں ان کی ایک آنکھ کے ضائع ہونے سمیت کئی افواہوں کے بعد ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں ایرانی سفیر نے تصویر جمعرات کو شائع کیا جنہیں ہسپتال کے ایک بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر ان کا پورا چہرہ نہیں دکھایا گیا۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے نمائندے کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کرنے پر انہیں بے حد مسرت ہے‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ سپریم لیڈر کی طرف سے عقیق کی دو انگوٹھیاں بھیجنا اور میرے اور میری اہلیہ کے لیے ان کی نیک دعاؤں کا اظہار ہے۔ ہمیں اس پر بہت فخر ہے‘‘۔ یہ ٹویٹ امانی کے پچھلے بیانات میں انکشاف کرنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پیجر پر موصول ہونے والے پیغام کو غلطی سے کھول دیا حالانکہ وہ عام طور پر اس ڈیوائس پر توجہ نہیں دیتے‘‘۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے دو ارکان نے گذشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ بیروت میں تعینات ایرانی سفیر کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی، جبکہ ان کی دوسری آنکھ زخمی ہو گئی ہے۔ 17 ستمبر کو لبنان کے متعدد علاقوں میں وائرلیس آلات کو نشانہ بنائے جانے کی لہر کے دوران ان کے زیراستعمال پیجر ڈیوائس میں بھی دھماکہ ہوگیا تھا۔ ’نیویارک ٹائمز‘ انہوں نے وضاحت کی کہ امانی کی چوٹ اس سے زیادہ سنگین تھی جس کا ایرانی حکام نے ابتدائی طور پر اعلان کیا تھا۔ ڈاکٹر مجتبیٰ امانی نے کہا کہ بیروت میں بہت بڑا دھماکہ ہوا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور اچھا چل رہا ہے۔ یاد رہے کہ ان کی اہلیہ نرگس غدیریان نے اسی دن ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ "وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے معمولی زخموں کے علاج کے بعد خطرہ ٹل گیا ہے"۔ قابل ذکر ہے کہ اس دن لبنان کے متعدد علاقوں میں بیک وقت ہونے والے پیجر بم دھماکوں میں حزب اللہ کے متعدد ارکان سمیت تقریباً 3000 افراد زخمی اور درجنوں ہلاک ہوگئے تھے۔
Source: social media
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی
ایلون مسک کا جرمن چانسلر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک
یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی
’غزہ میں انسانیت سوز کارروائیوں کی عالمی عدالت میں تحقیقات‘، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں : حوثی سربراہ