National

’بیوی اگر آئی ایس آئی ایجنٹ، تو میں را ایجنٹ‘، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے الزام پر گورو گگوئی کا جوابی حملہ

’بیوی اگر آئی ایس آئی ایجنٹ، تو میں را ایجنٹ‘، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے الزام پر گورو گگوئی کا جوابی حملہ

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی کی شریک حیات پر آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ اس تعلق سے گورو گگوئی نے بھی سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جوابی حملہ کیا ہے۔ انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اگر میری بیوی آئی ایس آئی ایجنٹ ہیں تو میں را ایجنٹ ہوں۔ گورو گگوئی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ذریعہ عائدہ کردہ الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جس فیملی پر کئی طرح کے الزامات لگے ہیں، وہ مجھ پر بھی الزام لگا رہے ہیں۔ ساتھ ہی گورو گگوئی نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ یہ سارے الزامات اس لیے لگا رہے ہیں تاکہ ان پر لگے الزامات سے سبھی کی توجہ ہٹ جائے۔ قابل ذکر ہے کہ ہیمنت بسوا سرما نے کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی کی شریک حیات (جو کہ برطانیہ کی باشندہ ہیں) ایلزبتھ کولبرن سے متعلق کہا تھا کہ دیر سویر یہ پتہ چل جائے گا کہ جارج سوروس کے ایکوسسٹم کی قیادت میں غیر ملکی طاقتوں نے 2014 میں آسام کانگریس کے ایک بڑے فیصلے کو کس طرح متاثر کیا۔ وقت آنے پر سچائی سامنے آ جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا تھا کہ جوڑے کو آئی ایس آئی کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات ہونے اور نوجوان باصلاحیت دماغوں کو برین واش و کٹر پسندی کے لیے پاکستان ہائی کمیشن میں لے جانے کے بارے میں اٹھائے گئے سنگین سوالات کے جواب دینے چاہئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments