عبد الکلام فاﺅنڈیشن کی جانب سے یہاں بیلگچھیا کو چوک بازار میں علاقے سے برائیوںکے خاتمے کےلئے ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی تمام مساجد کے ائمہ کرام، علاقے کے مشہور و معروف ڈاکٹر، ڈاکٹر پرسون بنرجی اور الٹا ڈانگہ تھانہ کے افسر انچارج سوربھ کانتی پہاڑی ، امن کمیٹی کے اہم ذمہ داران کے علاوہ علاقے کے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام نے حصہ لیا۔ اور یہ عہد کیا کہ علاقے سے برائیوں کے خاتمے کے لئے جو کچھ ممکن ہوسکے گا اسے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جلسہ میں حصہ لینے والے مقررین نے کہا کہ ان دنوں علاقے میں نشہ کرنے والوں کی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں ۔ یہ لوگ ٹبلٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کی روک تھام کےلئے علاقے میں واقع تمام دوا دکان کے مالکوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں سے اس طرح کی ممنوعہ دوا فروخت نہ کریں۔ اس سے لڑکے بگڑ رہے ہیں۔ ان لوگوںنے اس پر رضا مندی دے دی ہے۔او سی کا کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی دکانوں میں بھی اس طرح کی ممنوعہ دوا فروخت ہوسکتی ہے۔ا ن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ایسا اگر کسی کو پتہ چلے تو وہ ہمیں بتا سکتے ہیں۔ یہ جلسہ حسنین عرف ٹائیگر نے اپنے والد مرحوم عبد الکلام کی یاد میں کیا تھا۔ اس کی نقابت کے فرائض محمد شمشاد خان نے بخوبی نبھائے۔ اس موقع پر او سی مسٹر پہاڑی کو ان کی سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ مسٹر پہاڑی گزشتہ نو مہینے سے الٹا ڈانگہ تھانہ کے او سی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اتنے کم دنوں میں انہوں نے بیلگچھیا والوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ علاقے کی تمام تنظیمیں اور ادارے انہیں اپنے پروگراموں میں مدعو کرتے ہیں۔ یہی حال علاقے کے ڈاکٹر پرسون گھوش کا ہے۔ انہوں نے کوڈ کے زمانے میں لوگوں نے کافی خدمت کی۔ان کی خدمت کو لوگ بھول نہیں پاتے ہیں۔انہوں نے ابھی حال میں آر جی کار معاملے میں بیلگچھیا کے ملوث ہونے کے معاملے میں ڈیبٹ میں دفاع کیا تھا۔پولس کی بھی انہوں نے دفاع کی۔ اس موقع پر موجود مولانا معین قاسمی صاحب نے بھی کہا کہ وہ امن کمیٹی کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چالیس برسوں سے امن کمیٹی علاقے کی فلاح کےلئے کام کر رہی ہے۔آج بیلگچھیا سے برائیوں کے خاتمے میں امن کمیٹی کا بڑا اور اہم رول رہا ہے۔آج بھی یہ یونٹ کام کر رہی ہے۔ادھر اشرف خان نے حمد و نعت اور غزل کے ذریعہ لوگوںکا دل جیت لیا۔ اس طرح یہ پروگرام شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر کیا۔
Source: social media
جمعیت علماء ہند مغربی بنگال شاخ کلکتہ کی اپیل 28 نومبر بروز جمعرات کو عام دھرم تلہ چلیں
بزم ترابیہ کاجلسہ عید میلاد النبی ،فیضان غوث پاک ؓ ،نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد
سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
بنیا پوکھر ہائی مدرسہ نے یوم دستور منایا
گیت چاندنی کے زیراہتمام عالمی امن اور بھکتی شاعری پر اجلاس ومشاعرہ کاانعقاد
اپنے پڑوس کو نارنجی کریں،صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف شعور بیداری پروگرام
ملی الامین کالج گرلزکالج کا وفد مشیر اعلی ،محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم سے مل کر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
ایک روز جو گلشن میں وہ جان بہار آۓ
خالد قیصر اسٹیٹ کونسل آف یونانی میڈیشین کے رجسٹرار مقرر
اپنے پڑوس کو نارنجی کریں،صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف شعور بیداری پروگرام
ایڈوکیٹ طالع مسعود صدیقی کلکتہ ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ نامزد
جمعیت علماء ہند مغربی بنگال شاخ کلکتہ کی اپیل 28 نومبر بروز جمعرات کو عام دھرم تلہ چلیں
گیت چاندنی کے زیراہتمام عالمی امن اور بھکتی شاعری پر اجلاس ومشاعرہ کاانعقاد
بنیا پوکھر ہائی مدرسہ نے یوم دستور منایا