National

بی جے پی لیڈر دویندر سنگھ رانا کا انتقال ،لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر سیاسی جماعتوں کا اظہار افسوس

بی جے پی لیڈر دویندر سنگھ رانا کا انتقال ،لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر سیاسی جماعتوں کا اظہار افسوس

سری نگر، یکم نومبر: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور نگروٹہ نشست کے رکن اسمبلی دویندر سنگھ رانا گذشتہ رات انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے دلی کے ایک ہسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔جمکش ویہکل لیڈس کے بانی دویندر سنگھ رانا بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس سے وابستہ تھے اور انہیں عمر عبداللہ کا قریبی ساتھی مانا جاتا تھا۔وہ سیاسی لیڈر ہونے کے علاوہ ایک سرکردہ تاجر بھی تھے۔ دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ،نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر کئی سیاسی جماعتوں نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’شری دیویندر سنگھ رانا جی کے بے وقت انتقال کے بارے میں جان کر بہت گہرا صدمہ ہوا۔ ان کے انتقال سے ہم نے ایک محب وطن اور بڑے پیمانے پر قابل احترام رہنما کو کھو دیا ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھلائی کے لیے پرعزم تھے‘۔انہوں نے کہا: ’میں ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی‘۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ’گذشتہ شب سے آنے والی غمناک خبر واقعی کم نہیں رہی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’دویندر میں جانتا ہوں کہ گذشتہ کچھ برسوں سے ہمارے درمیان اختلافات تھے لیکن میں ان تفریحی اوقات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں جو ہم نے ایک ساتھ شیئر کیے اور جو بہترین کام ہم نے ایک ساتھ کئے‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ’ آپ کو ہم سے بہت جلد چھین لیا گیا ہے اور آپ کو یاد کیا جائے گا۔،ڈی ایس آر اب آپ کی روح کو سکون ملے میرا دل آپ کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، میں ان کے ساتھ تعزیت کرنے کے لئے الفاظ تلاش کرنے کی جدوجہد کر رہا ہوں‘۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر سنگھ چودھری نے رانا کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’دویندر رانا جی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ’یہ خبر خاص طور پر ایک اچھے دن پر مایوس کن ہے۔ میں ان کے خاندان اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ جی کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی کے نقصان پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’دویندر سنگھ رانا جی کے اچانک انتقال پر گہرا صدمہ پہنچا‘۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پیش کی۔ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق حمید قرہ نے بی جے پی لیڈر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا: ’’میں ایم ایل اے شری دیویندر سنگھ رانا جی کے انتقال پر بہت افسردہ ہوں۔ رانا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، غم کی اس گھڑی میں میرے خیالات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں‘۔ جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بی جے پی رہنما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور اسے "انتہائی افسوسناک خبر" قرار دیا۔اپنے پیغام میں لون نے کہا: انتہائی افسوسناک خبر آرہی ہے دیویندر سنگھ رانا نہیں رہے ہیں۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک عظیم انسان اور ایک بڑے دوست نہ رہے۔‘۔انہوں نے کہا: ’میرے خیالات اس ناقابل تلافی نقصان پر سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں خدا انہیں اس نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے‘۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments